ایران: ہم، امریکہ کے ساتھ، مذاکرات کے لئے تیار ہیں

ہمارا ملک جنگ  کے لئے بھی تیار ہے اور مذاکرات کے لئے بھی: وزیر خارجہ عباس عراقچی

By
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کہتے ہیں کہ امریکہ کے ساتھ باہمی احترام کے تحت سفارت کاری اب بھی ممکن ہے۔ [فائل فوٹو] / AA

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہمارا ملک جنگ  کے لئے بھی تیار ہے اور مذاکرات کے لئے بھی۔

عراقچی نے تہران میں غیر ملکی سفیروں اور سفارتی مشن کے سربراہوں کے ساتھ خطاب کیا ہے۔

خطاب میں انہوں نے اس وقت تک 500 سے زائد ایرانی شہریوں کی اموات کا سبب بننے والے احتجاجی مظاہروں کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ خارجی طاقتوں کی مداخلت کے باعث ابتدا میں پُرامن مظاہرے شدّت میں تبدیل ہو چُکے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ایران میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں میں امریکی اور اسرائیلی کردار کے بارے مِیں ہمارے پاس دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن ہر دو صورتوں  کے لئے تیار ہے۔ ہم، جنگ کے لئے بھی تیار ہیں اور عادلانہ، مساوی حقوق اور دو طرفہ احترام کی بنیاد پر ہوں تو مذاکرات کے لئے بھی تیار ہیں۔