ترکیہ نے فلسطین کے لیے انسانی امداد کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا

سفیر مہمت گلو اوغلو کو فلسطین میں انسانی امداد کے کوآرڈینیٹر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

Türkiye appoints Ambassador Mehmet Güllüoglu as Humanitarian Aid Coordinator for Palestine / AA

گلو اوغلو کو درکار امدادی سامان کی نشاندہی کرنے، اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کا کام سونپا جائے گا کہ ترکیہ سے بھیجی جانے والی امداد ضرورت مندوں تک مؤثر طریقے سے پہنچائی جا سکے ۔

سفیر مہمت گلو اوغلو غزہ کے لیے ترکیہ کی صحت سے متعلق معاونت کو بھی تقویت دیں گے، جس میں مریضوں کا انخلاء بھی شامل ہے۔

ترکیہ دنیا کے بہت سے حصوں میں، خاص طور پر فلسطین اور شام جیسے ہمسایہ ممالک میں، زبان، مذہب، نسل یا جنس سے قطع نظر ضرورت مندوں کو فوری طور پر امداد فراہم کرتا ہے۔

ترکیہ ان ممالک میں سے ایک ہے جس نے اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد سے غزہ کو سب سے زیادہ انسانی امداد فراہم کی ہے۔ اس تناظر میں، ترکیہ نے اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک غزہ کو سمندر اور فضائی طور پر 102,000 ٹن انسانی امداد پہنچائی ہے۔

غزہ کے لیے اپنی امدادی کوششوں کے تسلسل کے طور پر، ترکیہ  نے 14 اکتوبر 2025 کو مرسن بندرگاہ سے تقریبا 900 ٹن انسانی امداد سے لدا  ایک جہاز مصر کی العریش بندرگاہ  روانہ کیا ہے۔