اسرائیل نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی

وصول کئی گئی لاش تھائی زرعی کارکن 'سوڈتھیساک رِنتھالک ' کی ہے: اسرائیل وزارتِ اعظمیٰ

By
سُدتھِساک رِنتھالاک کا جسدِ خاکی انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے ذریعے غزہ سے نکالا گیا۔ / Reuters

اسرائیل نے، بروز بدھ ، حماس  سے وصول کردہ مردہ یرغمالی کی شناخت  بحیثیت تھائی زرعی کارکن 'سوڈتھیساک رِنتھالک 'کے کر دی ہے۔

اسرائیل وزارتِ اعظمیٰ دفتر نے آج بروز جمعرات تصدیق کی ہے کہ وصول کئی گئی لاش رِنتھالک کی ہے۔ لاش کو غزہ سے بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نے نکالا۔ وصولی کے بعد طبی و قانونی جانچ کے لیے لاش کو  اسرائیلی فوج کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

آخری یرغمالی ،اسرائیلی پولیس افسر 'ران گوویلی' کی لاش  تاحال  غزہ میں ہی ہے۔

یرغمالیوں کی واپسی  دو سالہ غزہ جنگ کےخاتمے کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ منصوبے کے پہلے مرحلے کی ایک مرکزی شرط ہے۔

اکتوبر میں طے پانے والی جنگ بندی کے تحت، حماس نے باقی تمام یرغمالیوں کو، چاہے زندہ ہوں یا مردہ، رہا کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

تب سے حماس نے 20 زندہ قیدی اور 27 لاشیں واپس کی ہیں، اس کے بدلے میں تقریباً 2,000 فلسطینی قیدی رہا کیے گئے ہیں۔ یہ ایک مرحلہ وار تبادلہ  تاحال جاری نازک  جنگ بندی کا ایک حصّہ ہے۔