ترکیہ: جمہوریہ کانگو کے ساتھ اظہارِ تعزیت
ہم، تمام متاثرہ کنبوں اور جمہوریہ کانگو کے عوام کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہیں
مشرقی ڈی آر سی کے روبایا قصبے میں واقع روبایا کولٹن کان میں مزدور کھدائی کر رہے ہیں۔ 24 مارچ 2025 [فائل] / Reuters
ترکیہ نے جمہوریہ کانگو کے مشرق میں واقع ایک معدنی کان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ترکیہ وزارتِ خارجہ نے آج بروز اتوار جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم، تمام متاثرہ کنبوں اور جمہوریہ کانگو کے عوام کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے اور زخمیوں کی جلد صِحت یابی کے متمنی ہیں"۔
واضح رہے کہ کانگو کے شمالی صوبے کیوو میں بروز بدھ' روبایا کولٹن کان' میں لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔