دنیا
3 منٹ پڑھنے
فرانس کی طرف سے مذّمت: ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے
ہم، آر ایس ایف کی جانب سے کئے گئے ماورائے عدالت قتل، قتل عام، جنسی تشدد، انسانی امدادی کارکنوں پر حملوں کی مذّمت کرتے ہیں: فرانس وزارتِ خارجہ
فرانس کی طرف سے مذّمت: ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے
Smoke rises over Zamzam Camp for displaced people amid ongoing conflict in North Darfur, Sudan, April 11, 2025.
4 نومبر 2025

فرانس نے شمالی دارفور کے شہر الفاشر میں سوڈان ریپڈ سپورٹ فورس'آر ایس ایف' کے، نسلی بنیادوں پر ڈھائے  گئے، مظالم کی شدید مذمت کی ، مسلّح گروپ  کے خلاف فوری کارروائی کا اور حملوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

فرانس وزارتِ خارجہ نے پیر کے روز جاری کردہ  بیان میں آر ایس ایف کی جانب سے کئے گئے ماورائے عدالت قتل، قتل عام، جنسی تشدد، انسانی امدادی کارکنوں پر حملے، لوٹ مار، اغوا اور جبری نقل مکانی کی اطلاعات کی مذّمت کی ہے۔

فرانس نے اس نیم فوجی گروہ سے شمالی دارفور میں اپنی کارروائیاں بند کرنے کا اور ان علاقوں میں داخل ہونے سے باز رہنے کا مطالبہ کیا  ہے کہ جہاں شہری، تشدد سے بچنے کے لیے، پناہ لے رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔"

پیرس نے آر ایس ایف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی  حقوق اور انسانی حقوق کے قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور شہریوں کے تحفظ کے لئے  11 مئی 2023 کو جدہ میں طے کیے گئے اعلامیے کا مکمل  نفاذ کرے۔

سوڈان کی خودمختاری اور اتحاد کی حمایت

فرانس نے تنازعے کے تمام فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ ، خاص طور پر تواویلا شہر میں، شہریوں کے تحفظ کو اور انسانی امداد کی محفوظ اور بلا امتیاز فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

فرانس وزارتِ خارجہ  نے سوڈانی حکام کے، عالمی خوراک پروگرام 'ڈبلیو ایف پی' کے کنٹری ڈائریکٹر اور آپریشن چیف کو ملک بدر کرنے کے، فیصلے پر اظہارِ  افسوس کیا اور کہا  ہے کہ ایسے اقدامات اہم امدادی کوششوں میں رکاوٹ بنتے ہیں۔

فرانس نے ،سوڈان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا اور تمام غیر ملکی عناصر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متحارب فریقوں کو فوجی امداد کی  فراہمی بند کریں اور ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں جو کشیدگی میں اضافے کا سبب بنتے ہوں۔

مقامی و بین الاقوامی تنظیموں کے مطابق آر ایس ایف نے 26 اکتوبر کو شمالی دارفور ریاست کے دارالحکومت الفاشر پر قبضہ کر کے  نسلی بنیادوں پر شہریوں کا  قتل عام کیا تھا۔ خبردار کیا گیا تھا کہ یہ حملے سوڈان کی جغرافیائی تقسیم کو مزید گہرا کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ15 اپریل 2023 سے سوڈانی فوج اور آر ایس ایف  کے درمیان  خانہ جنگی جاری ہے۔اس خانہ جنگی  میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں  اور ملک دنیا کے بدترین انسانی بحران کا شکار  ہو چکا ہے۔

دریافت کیجیے
روس: 130 یوکرینی ڈرون گِرا دیئے گئے ہیں
روس یوکرین کے ساتھ استنبول میں مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے: روسی سفیر
امریکہ: خبریں غلط ہیں، امریکہ کوئی فوجی بیس قائم نہیں کر رہا
کولمبیا  نے واشنگٹن کے ساتھ خبروں کا تبادلہ بند کر دیا
یوکرین کے سکیورٹی چیف روس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی بحالی پر مذاکرات کے لیے استنبول میں
دس سال بعد قدافی کا بیٹا ضمانت پر رہا کر دیا گیا
بیس سے زائد ممالک کا مشترکہ بیان: سوڈان میں آر ایس ایف کے ظلم و بربریت کی مذّمت
ایکواڈور کی جیل میں 31 قیدی ہلاک ہو گئے
واشنگٹن ہماری معیشت کا تحفظ کرے گا :اوربان
فلپائن: فنگ-وونگ طوفان، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا
امریکہ:فلائٹ آپریشن کا بدترین دن، 10,000 سے زیادہ پروازیں تاخیر  کا شکار
سوڈانی شہر الفاشر کے شہریوں کو ظلم و ستم کا سامنا ہے: اقوام متحدہ
یورپی یونین کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
یورپی یونین کا لبنان میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے جنگ بندی کے احترام کا مطالبہ
جکارتہ میں ایک اسکول کمپلیکس میں واقع مسجد میں دھماکہ، 54 افراد زخمی
برطانیہ، شام میں "قائدانہ  کردار" پر، ترکیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے: مورس
ایلون مسک کا ریکارڈ 1 ٹریلین ڈالر تنخواۃ کا معاہدہ
شمالی کوریا  نے ایک نامعلوم بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے: سیول مسلّح افواج
اقوام متحدہ سلامتی کونسل  نے شراع اور خطاب سے پابندیاں ہٹا دیں
چین، مصنوعی ذہانت کی، دوڑ جیتنے کو ہے: ہوانگ