ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ کو غزہ کی استحکام فورس میں شامل ہونا چاہیے: امریکی سفیر
امریکی سفیر برائے ترکیہ اور شام کے خصوصی ایلچی ٹام بیرک نے کہا ہے کہ ترکیہ کو غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس میں شامل کیا جانا چاہیے
ترکیہ کو غزہ کی استحکام فورس میں شامل ہونا چاہیے: امریکی سفیر
ٹام بیرک / AP

  امریکی سفیر برائے ترکیہ اور شام کے خصوصی ایلچی ٹام بیرک نے کہا ہے کہ ترکیہ کو غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس میں شامل کیا جانا چاہیے۔

 ایک اسرائیلی صحافی امیچائی اسٹین کے  ایکس پر شیئر کیے گئے بیانات میں بیرک نے کہا کہ ترکیہ کی شرکت مجوزہ  عالمی استحکام فورس (ISF) کو مضبوط کرے گی۔

بیرک نے کہا کہ ہماری تجویز یہ تھی کہ چونکہ ترکوں کے پاس خطے میں سب سے بڑی اور مؤثر بری فوج  ہےاور  وہ حماس کے ساتھ بات چیت بھی کر رہے ہیں لہذا  یہ فورس کے طور پر  کشیدگی کم کرنے کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ جنگ بندی کا معاہدہ 10 اکتوبر کو غزہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے تحت نافذ العمل ہوا جس نے دو سالہ اسرائیلی نسل کشی کو روک  دیا تھا۔

دوسری جانب  ترک وزیر خارجہ خاقان فدان نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ انقرہ امن عمل کی حمایت کے لیے  تعاون کر سکتا ہے۔

دوحہ فورم میں خطاب کرتے ہوئے فدان نے کہا کہ کئی ممالک چاہتے ہیں کہ ترکیہ اس میں شامل ہو کیونکہ یہ قیادت کا کردار ادا کر سکتا ہے اور مشن کے لیے وسیع عوامی جواز حاصل کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

فدان نے کہا کہ انقرہ انڈونیشیا، آذربائیجان، اور دیگر مسلم و عرب شراکت داروں کے ساتھ غزہ کے لیے جنگ کے بعد کے انتظامات پر تعاون کر رہا ہے۔

فدان نے زور دیا کہ ترکیہ فوجی بھیجنے کے لیے  تیارہے  البتہ  یہ شرکت تمام متعلقہ فریقین کے موقف اور اتفاق رائے پر منحصر ہوگی۔

دریافت کیجیے
آئی آر جی سی: ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے
ہم، ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے خواہش مند ہیں: فیدان
بحیرۂ کیسپین پائپ لائن کنسورشیم کے ٹرمینل پر دو آئل ٹینکروں پر حملے
جاپان: اب ہم ایٹمی موضوع پر "بات کرنے سے گریز نہیں کر سکتے"
اقوام متحدہ: غزہ کے بچوں میں تیزی سے خسرہ پھیل رہا ہے
یوکرین: روسی حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی
امریکہ نے جزیرہ قشم کو بھی نشانہ بنایا
انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی
آبنائے ہرمز پر کسی بھی ریاست کا دعوی خودمختاری "بین الاقوامی قانون کے خلاف" ہے
بھارت کا نجی خلائی دور وکرم-1 کے آغاز کے ساتھ شروع
ایران نے کویت کے بجلی اور پانی کی پلانٹس پر حملے کیے جبکہ بحرین نے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے