فن لینڈ کے ساتھ تجارتی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:ایردوان

ہیلسنکی کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ ترکیہ ان اقدامات کے ذریعے تعلقات کو آگے بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے

By
ایردوان / AA

 ترک صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق ،ترک صدر رجب طیب ایردوان اور ان کے فینیش  ہم منصب الیگزینڈر اسٹب نے بدھ کے روز ٹیلی فون بات چیت میں تعلقات اور علاقائی و عالمی مسائل پر غور کیا ۔

 ہیلسنکی کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ ترکیہ ان اقدامات کے ذریعے تعلقات کو آگے بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ایردوان نے کہا کہ ترکیہ یوکرین اور روس کے درمیان امن عمل کی کامیاب تکمیل کے لیے کوشاں ہے اور مزید کہا کہ استنبول مذاکرات ایک سفارتی پلیٹ فارم ہیں جس کی افادیت  پہلے ہی ثابت ہو چکی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ  غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ  کی  نگرانی کر رہا ہے، خطے میں پائیدار امن صرف دو ریاستی حل کے وژن کے ذریعے ہی  ممکن ہے  جبکہ  فن لینڈ کی جانب سے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنا خوش آئند ہوگا۔

ایردوان نے اپنے ہم منصب کو فن لینڈ کے یوم آزادی پر مبارکباد دی جو 6 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔