دنیا
2 منٹ پڑھنے
روسی اثاثوں کے استعمال کی تجویز غیر قانونی ہے: روس مرکزی بینک
روسی اثاثے استعمال کرنے پر مبنی تجاویز غیر قانونی ہیں۔ ہم، اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے، تمام دستیاب ذرائع استعمال کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں: روس مرکزی بینک
روسی اثاثوں کے استعمال کی تجویز غیر قانونی ہے: روس مرکزی بینک
ماسکو، روس میں واقع روسی مرکزی بینک کے ہیڈکوارٹرز کے اوپر 12 ستمبر 2025 کو ایک پرچم لہرا رہا ہے۔ / Reuters

روس کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی شائع کردہ اور روسی اثاثے استعمال کرنے پر مبنی تجاویز غیر قانونی ہیں اور ہم، اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے، تمام دستیاب ذرائع استعمال کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

بینک نے بروز جمعہ جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ "روسی اثاثوں کے براہِ راست یا بالواسطہ استعمال سے متعلق  طریقۂ ہائے کار اور اس موضوع پر اٹھائے گئے تمام بین الاقوامی اقدامات قانون کے منافی ہیں اور  اثاثہ جات کی خودمختاری استثنایت کی خلاف ورزی  ہیں"۔

بینک نے یورپی کمیشن کے،  3 دسمبر کو شائع کردہ اور 2026 تا 2027 میں یوکرین کی مالی ضروریات میں معاونت کے لیے دو طریقے پیش کرنے پر مبنی، بیان کا حوالہ دیا ہے۔

بیان میں پیش کئے گئے  ایک حل میں کہا گیا ہے کہ  روس مرکزی بینک کے منجمد اثاثے'  یورپی مالیاتی اداروں ' کی تحویل میں ہیں لہٰذا  یورپی کمیشن، ان مالیاتی اداروں کے حساب میں موجود نقد رقوم کو  اُدھار لے کر، یوکرین  کو ہرجانہ قرضہ دے سکتا ہے۔

روسی اثاثوں کی اکثریت   والے ملک بیلجیم نے  یورپی منصوبے کو مسترد کر دیا  اور کہا ہے کہ یہ منصوبہ بڑے پیمانے کے  مالیاتی اور قانونی خطرات کھڑے کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ روسی اثاثے برسلز کی مالیاتی تبادلہ  تنظیم  'یوروکلیئر' کی تحویل میں ہیں اور بیلجیم کو خدشہ ہے کہ یورو کلیئر کے روسی اثاثوں کے استعمال پر اعتراض  کرنے  یا اس کاروائی کے بیلجیئم کی ساکھ یا تجارت کو نقصان پہنچانے کی صورت میں قانونی  کارروائی شروع کروائی جا سکتی  ہے۔

روسی عہدیداروں نے بارہا کہا ہے کہ منجمد اثاثوں کے استعمال کی کوشش کا 'سخت ترین ردِعمل' دیا جائے گا۔

روس مرکزی بینک نے کہا ہے کہ "ایسے منصوبوں کے نفاذ کو قومی عدالتوں، غیر ملکی حکومتوں  اور بین الاقوامی تنظیموں کی عدالتوں  ، ثالثی عدالتوں اور دیگر بین الاقوامی عدالتوں میں چیلنج کیا جائے گا اور اس کے بعد اقوامِ متحدہ کے رکن ممالک میں عدالتی فیصلوں کا نفاذ کیا جائے گا۔

دریافت کیجیے
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خطرناک زلزلہ، امدادی کارروائیاں جاری
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی نعشوں کا تبادلہ
مشرقی جاپان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
ایران: دشمن ممالک کے جہازوں کو اجازت لینا پڑے گی
روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں میں 7 افراد ہلاک، علاقے میں حملوں میں شدت آئی ہے
روس کا کیف پر حملہ،5 افراد ہلاک،متعدد زخمی
"ڈرون میزائل دھماکہ " مولدووا نے روس سے اپنا سفیر واپس بلالیا
فلپائن میں بارشوں اور لرزشِ اراضی سے 12 افراد ہلاک، 8 لاپتہ
چین: ڈولفن طوفان کے باعث 1.5 ملین سے زائد افراد بے گھر
ہندوستان کے ریاست آسام میں سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی
امریکہ اور کینیڈا میں تیز رفتار جنگلاتی آگ، متاثرہ علاقوں کے باسی انخلاء پر مجبور