ایران میں مظاہرے،ہلاک شدگان کی تعداد4519 ہو گئی
ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس نیوز ایجنسی (HRANA) نے منگل کو بتایا کہ ایران میں ملک گیر احتجاجات کے دوران تصدیق شدہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 4,519 ہو گئی ہے
امریکہ میں قائم ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس نیوز ایجنسی (HRANA) نے منگل کو بتایا کہ ایران میں ملک گیر احتجاجات کے دوران تصدیق شدہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 4,519 ہو گئی ہے
ایچ آر اے این اے کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کم از کم 26,314 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 5,811 دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں ۔
ایجنسی نے کہا کہ مزید 9,049 اموات کی تحقیقات جاری ہیں۔
ایجنسی نے بتایا کہ یہ اعداد و شمار وسیع پیمانے پر انٹرنیٹ بندشوں، شدید سیکیورٹی دباؤ اور معلومات تک محدود رسائی کے دوران ریکارڈ کیے گئے اور خبردار کیا کہ اصل ہلاکتیں زیادہ ہو سکتی ہیں۔
ایران گزشتہ ماہ 28 دسمبر سے تہران کے گرینڈ بازار میں ایرانی ریال کی قدر میں تیزی سے کمی اور معاشی حالات کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف احتجاج کا مرکز بنا ہوا ہے ۔
ایرانی حکام نے امریکہ اور اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ "مسلح فسادات" کی حمایت کر رہے ہیں۔