مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
ایران نے فضائی حدود دوبارہ کھول دی
فلائٹ ریڈار24نے  تصدیق کی کہ ایرانی فضائی حدود کو محدود کرنے والا نوٹس ٹو ایئر مشنز (NOTAM) ختم ہو چکا ہے اور متعدد پروازیں ملک کی فضائی حدود میں داخل ہوتی دیکھی گئی ہیں
ایران نے فضائی حدود دوبارہ کھول دی
ایران
15 جنوری 2026

ایران کی فضائی حدود  زیادہ تر پروازوں کی عارضی بندش کے بعد دوبارہ کھول دی گئی  ہے۔

فلائٹ ریڈار24نے  تصدیق کی کہ ایرانی فضائی حدود کو محدود کرنے والا نوٹس ٹو ایئر مشنز (NOTAM) ختم ہو چکا ہے اور متعدد پروازیں ملک کی فضائی حدود میں داخل ہوتی دیکھی گئی ہیں۔

ایران نے عارضی طور پر اپنی فضائی حدود کو تمام پروازوں کے لیے بند کر دیا تھا ۔

ابتدائی  اطلاع  میں کہا گیا تھا کہ تہران کی فضائی حدود 15 جنوری تک بند رہے گی ۔

یہ اقدام ایران میں حکومت مخالف احتجاج اور بڑھتی ہوئی بین الاقوامی نگرانی کے درمیان سامنے آیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ ایران میں مظاہرین کی پھانسیوں کو روکا جا رہا ہے جبکہ انہوں نے خبردار کیا کہ واشنگٹن حالات پر گہری نظر رکھے گا۔

ٹرمپ نے بار بار مظاہرین کی حمایت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر پھانسیوں کا عمل جاری رہا تو امریکہ "بہت سخت اقدامات" کر سکتا ہے۔

جی 7 کے وزرائے خارجہ نے مظاہرین کے خلاف قصداً تشدد کے استعمال کی مذمت کی ہے، حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور انسانی حقوق کا احترام کریں ۔

دریں اثنا، ایرانی حکام نے امریکہ اور اسرائیل پر احتجاج سے جڑی  بدامنی اور دہشت گردی کی حمایت کرنے کا الزام لگایا ہے  جسے مغرب نے مسترد کیا ہے۔

ایرانی حکام نے سرکاری ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے البتہ  انسانی  حقوق کی بعض  تنظیموں  نے  دسمبر کے آخر میں احتجاج شروع ہونے کے بعد سے اب تک  ہزاروں افراد  کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

دریافت کیجیے
متحدہ عرب امارات: ہم جنگ کے حق میں نہیں، امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات کریں
اسرائیل نے غزہ کے مریضوں کے لیےرفح کراسنگ کھول دی
"شامی الاکتان جیل"متعدد خاندانوں کےلیے امید کی کرن بن گئی
امریکہ نے داعش کے قیدیوں کو شام سےعراق منتقل کرنا شروع کر دیا
ایران: اگر امریکہ  نے دوبارہ حملہ کیا تو ہم پوری طاقت سے جواب دیں گے
شام: YPG کا ڈرون حملہ،7 شہری ہلاک
ایران میں مظاہرے،ہلاک شدگان کی تعداد4519 ہو گئی
شامی حکومت کی کاروائی،داعش کے 81 مفرور قیدی گرفتار
ایران میں مظاہرے جاری،اموات کی تعداد4,000 سے زیادہ ہو گئی
ایران میں ہلاکتوں کی تعداد 2,677 تک پہنچ گئی
ٹرمپ نے غزہ میں امن بورڈ کی تشکیل کا اعلان کردیا
ایران کی بگڑتی صورتحال،یورپی ممالک نے اپنے شہریوں کو نکل جانے کا حکم دے دیا
ایران میں پر تشدد مظاہرے،مرنے والوں کی تعداد 2571 ہو گئی
تہران پر امریکہ کا ممکنہ حملہ،اسرائیل نےفوج کو چوکس کر دیا
ایرانی عوام کے قتل کے ذمےدار ٹرمپ اور نیتین یاہو ہیں: علی لاریجانی
امریکی شہری فوراً ایران چھوڑ دیں:امریکہ
ایران سے جو تجارت کرے گا %25زیادہ محصولات ادا کرے گا:ٹرمپ
ایران جوہری مذاکرات کے لیے ہم سے رابطے کر رہا ہے:ٹرمپ
جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی مزید 4 فلسطینی ہلاک
ایران: احتجاجی مظاہرے، 100 سے زیادہ سکیورٹی اہکار ہلاک