غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے رفح میں پانچ فلسطینیوں کو شہید کر دیا
رفح شہر اُن علاقوں میں آتا ہے جو جنگ بندی معاہدے کے مطابق عام طور پر ’یلو لائن‘ کے مشرق میں اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہیں؛ یہ معاہدہ 10 اکتوبر کو نافذ ہوا تھا۔
اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے رفح میں پانچ فلسطینیوں کو شہید کر دیا
اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی شہر رفح میں 5 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا۔ / AP

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے پانچ فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ وہ جنوبی غزہ کے شہر رفح میں ایک سرنگ سے نکلے تھے، یہ وہ علاقہ ہے جو جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کے قبضے میں ہے۔

جمعہ کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں فوج نے کہا کہ نہال بریگیڈ کے لڑاکا دستے کی فورسز نے غزہ کے جنوب میں رفح کے مشرقی حصے میں زیرِ زمین انفراسٹرکچر سے نکلتے ہوئے پانچ مسلح افراد کا تعین کیا۔

رفح شہر اُن علاقوں میں آتا ہے جو جنگ بندی معاہدے کے مطابق عام طور پر ’یلو لائن‘ کے مشرق میں اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہیں؛ یہ معاہدہ 10 اکتوبر کو نافذ ہوا تھا۔

کئی روز سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے قریب 200 جنگجو رفح میں ایک سرنگ میں پھنسے ہوئے ہیں اور تا حال تل ابیب نے فلسطینی مزاحمتی گروپ اور ثالثین کی جانب سے ان کو غزہ کے اُن علاقوں تک محفوظ رسائی فراہم کرنے کی درخواستوں کا کوئی جواب نہیں دیا۔

اکتوبر 2023 سے اسرائیلی فوج نے غزہ میں تقریباً 70,000 افراد کو ہلاک کیا ہے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں؛ 170,800 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور اس علاقے کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔

 

دریافت کیجیے
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز
ایران: دشمن ممالک کے جہازوں کو اجازت لینا پڑے گی
بحرین نے پاکستان کو ترکیہ، سعودی عرب کے ساتھ سہ فریقی  دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی
ایرانی وزیر خارجہ: "ہم  نے جنگ اور سیاست دونوں میں فتح حاصل کی ہے۔"
غزہ میں فلسطینیوں کی جانوں کو لاحق خطرہ بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ