ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
شام کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری امن کی ضمانت ہے:ترکیہ
سوشل میڈیا پر شائع ایک بیان میں اسپیکر نے کہا کہ ایک شمولیتی نظام، تمام گروپوں کی منصفانہ نمائندگی اور ایک جمہوری شام "علاقے کی ضمانت" ہوگی
شام کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری امن کی ضمانت ہے:ترکیہ
نعمان قرتلموش / AA
4 فروری 2026

ترک پارلیمانی اسپیکر نُعمان قرتلمش نے کہا ہے کہ شام کی علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری     ایک ناقابل بحث معاملہ  ہے  ۔

سوشل میڈیا پر شائع ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک شمولیتی نظام، تمام گروپوں کی منصفانہ نمائندگی اور ایک جمہوری شام "علاقے کی ضمانت" ہوگی ۔

قرتلمش کے مطابق، ترکیہ شام کے انضمامی عمل میں اٹھائے جانے والے اقدامات کو قریب سے دیکھ رہا ہے اور ان کی قدر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 10 مارچ 2025 کو شامی حکومت اور YPG نامی دہشت گرد گروپ کے درمیان دستخط شدہ مفاہمتی یادداشت اور 30 جنوری کے معاہدے کی شقوں کی مکمل پابندی شام میں امن اور خطے میں استحکام لائے گی۔

انہوں نے کہا، "جیسے جیسے عہد و پیمان نافذ ہوں گے، حقیقی امن حاصل ہوگا۔"

معاہدے کے فوجی اور انتظامی انضمام کو ایک بڑا موقع قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ شام کی ریاستی صلاحیت کو مضبوط کر سکتا ہے اور ایک نئے سکیورٹی ڈھانچے کے دروازے کھول سکتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ کسی شناخت یا عقیدے کو خارج نہیں کیا جانا چاہیے اور ہر شامی شہری کو سیاسی نظام میں "عزت اور تحفظ" کی جگہ ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا، شام شامیوں کا ہے،ترکیہ یکجہتی اور تعمیرِ نو کی حمایت جاری رکھے گا اور اداروں کی دوبارہ تعمیر، سرحدی سلامتی اور انسدادِ دہشت گردی کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

 

دریافت کیجیے
چین میں بڑے سیاسی اجلاس شروع ہوگئے
امریکہ: 9,000 امریکی شہری مشرق وسطی سے نکل گئے
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت ہم کریں گے: ٹرمپ
امریکی-اسرائیلی جنگ ایران پر امریکی فوجی تعمیر میں آخری چند دہائیوں میں سب سے بڑی ہے: سی ای این ٹی سی او ایم
جنوبی کوریائی بحریہ کے افسر کو مارشل لا کی ناکام کوشش کے الزام میں معطل کر دیا گیا
ایران کے خلاف جنگ کے پہلے 4 دنوں میں امریکی نقصان 2 بلین ڈالر
پاکستان کا افغان چوکیوں پر حملہ،متعدد افغان فوجی ہلاک
ترکیہ کی فضائی کمپنیوں  نے 6 مارچ تک تمام پروازیں معطل کر دیں
ہم، ایرانی شہریوں کو درپیش تکالیف کی مذّمت اور جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں: اردوعان
ٹرمپ کا جنونی پن دنیا کو تیسری عالمی جنگ میں جھونک دےگا:روس
ایران میں امریکی فوجی آپریشن کے بعد سے ابتک 6 امریکی عسکری اہلکار ہلاک
اسرائیل نے غزہ میں امداد کی فراہمی معطل کر دی:اقوام متحدہ
آبنائے ہرمز سے جو جہاز گزرے گا وہ تباہ ہوگا:ایران
خامنہ آئی کی موت سےحالات بگڑ گئے،شمالی علاقہ جات میں کرفیو نافذ
کویت میں امریکی F-15طیارہ گر گیا،پائلٹ محفوظ