ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ایرانی بیلسٹک میزائل حملہ ترکیہ نے ناکام بنادیا
ترک حکام کا کہنا ہے کہ نیٹو کے فضائی دفاعی نظام نے ایران سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل  کا حملہ ناکام بنا دیا
ایرانی بیلسٹک میزائل حملہ ترکیہ نے ناکام بنادیا
ترکیہ / AP
9 مارچ 2026

ترک حکام کا کہنا ہے کہ نیٹو کے فضائی دفاعی نظام نے ایران سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل  کا حملہ ناکام بنا دیا ۔

یہ گزشتہ ہفتے کے دوران ایرانی میزائلوں کے ترکی کے فضائی حدود میں داخلے کا دوسرا واقعہ ہے۔

ترک وزارتِ دفاع نے پیر کو کہا کہ یہ میزائل مشرقی بحیرہِ روم کے اوپر اتحادی  فضائی اور میزائل دفاعی نظاموں نے  مار گرایا۔

اس کا ملبہ جنوب مشرقی ترکیہ کے  غازی عنتاب صوبے کے شاہین بے ضلعے کے علاقے میں گرا۔

حکام نے کہا کہ کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ترک صدارتی مشیر برائے اطلاعات بران الدین دوران  نے کہا کہ جیسے ہی میزائل ترکیہ کے علاقے کے قریب آیا، نیٹو کے دفاعی وسائل نے "بروقت نشانہ بنایا  اور اسے  ناکارہ کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں نے ابتدائی لمحے سے ہی واقعے پر قریب سے نگاہ رکھی اور ضروری دفاعی و سیکیورٹی اقدامات فعال کیے۔

دوران نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے، خاص طور پر وزارتِ دفاعِ  مکمل ہم آہنگی کے ساتھ عمل کر رہے ہیں اور انہوں نے زور دیا کہ ریاست کی صلاحیت اور عزم ترکیہ کی فضائی حدود اور سرحدی سلامتی کے تحفظ کے لیے اعلیٰ سطح پر برقرار ہے۔

دوران نے  خصوصاً ایران سے اپیل کی کہ وہ ایسی کارروائیوں سے باز رہے جو علاقائی استحکام کو خطرے میں ڈالیں یا عام شہریوں کو متاثر کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات بہت اہم ہے کہ خطے میں کشیدگی مزید بڑھے نہ اور تنازع زیادہ وسیع علاقے تک پھیلے

انہوں نے شہریوں اور میڈیا سے بھی اپیل کی کہ وہ صرف سرکاری بیانات پر ہی انحصار کریں اور ایسی غیر تصدیق شدہ معلومات پھیلانے سے گریز کریں جو عوام میں گھبراہٹ یا غلط معلومات پھیلانے کا سبب بن سکتی ہوں۔

دریافت کیجیے
تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی، عالمی اسٹاک میں زبردست اضافہ
ایران: امریکہ نے 10 نکاتی امن تجویز کو 'اصولی طور پر' قبول کر لیا ہے
پاکستان: امریکہ اور ایران فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں
امریکہ آبنائے ہرمز میں ٹریفک کی بھیڑ کو سنبھالنے میں مدد کرے گا: ٹرمپ
سعودی پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر رات کو حملہ، ایران پر جوابی کاروائی
امریکی-اسرائیلی حملوں میں ایران کے ہوائی اڈوں اور سول مقامات کو نشانہ بنایا گیا
ترکیہ: مسلح جھڑپ کے بعد تین مشتبہ افراد غیر فعال کر دیئے گئے
اسرائیل: ہم نے شیراز میں ایران کی پیٹروکیمیکل فیکڑی کو نشانہ بنایا ہے
مشرق وسطی امن مذاکرات میں پاکستان کا کردار " کلیدی سطح" تک پہنچ گیا ہے
اسرائیل کا پیٹرو کیمیکل کمپلیکس نشانہ بن گیا
عالمی ادارۂ صحت: غزہ سے طبی انخلاء عارضی طور پر روک دیا گیا ہے
عرب ممالک کی انتہائی مذہب پرست اسرائیلی وزیر کی مسجدِ الاقصیٰ کا معائنہ کرنے پر شدید مذمت
ترکیہ-سعودی عرب معاہدہ۔ٹرانزٹ تجارت کا آغاز
لوہانسک میں یوکریینی حملے سے درجنوں کان کن زیر زمین محصور ہو گئے
غزّہ میں ایسٹر: تصاویر کے آئینے میں