غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کا اعلان کر دیا
جنگ بندی معاہدہ اسرائیلی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے سے نافذ ہو گیا ہے: اسرائیلی فوج
اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کا اعلان کر دیا
The Israeli army began its first phase of gradual troop withdrawal from Gaza on Friday, October 10, 2025. / AP

اسرائیل نے آج 10 اکتوبر بروز جمعہ جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے اناطولیہ خبر ایجنسی کو ارسال کردہ ایک تحریری بیان کے مطابق "جنگ بندی معاہدہ اسرائیلی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے نافذ ہوا۔ دوپہر 12 بجے سے، فوجی دستے جنگ بندی معاہدے کے تحت نئی آپریشنل تعیناتی لائنوں پر آ گئے اور مغویوں کی واپسی کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے"۔  

بیان میں مزید کہا گیا  ہےکہ فوجی دستے جنوبی کمان کے علاقے میں متعین کئے گئے  ہیں اور "کسی بھی فوری خطرے کو ختم کرنے کے لیے کام جاری رکھیں گے" تاہم، مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

اناطولیہ کے ایک نمائندے کی  موقع سے جاری کردہ خبر کے مطابق  جنگ بندی کے آغاز کے ساتھ ہی ہزاروں بے گھر فلسطینی براستہ الرشید شاہراہ جنوبی غزہ سے غزہ شہر کی طرف واپس آنا شروع ہو گئے۔  اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں کو الرشید اور صلاح الدین سڑکوں کے ذریعے نقل و حرکت کی اجازت دینے کی وجہ سے ان شاہراہوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز غزہ سے اپنی افواج کے مرحلہ وار انخلا کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا تھا اور اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی  منصوبے کے تحت مخصوص مقامات پر 24 گھنٹوں کے اندر انخلا مکمل کر لے گی۔

اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق ٹرمپ جنگ بندی  منصوبے کے مطابق غزہ سے مرحلہ وار انخلا جمعہ کی دوپہر تک مکمل ہو جائے گا۔

دریافت کیجیے
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
اسرائیل نے ڈرون حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو قتل اور 13 کو زخمی کر دیا
فلسطین: ہم برکس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں
اسرائیل: مقبوضہ مشرقی القدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کر دیا جائے
اسرائیلی فورسز کے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی شخص کو قتل کر  دیا گیا
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
ترکیہ اور 7 دیگر ممالک کی طرف سے اسرائیل کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی منصوبوں کی مذمت
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں پر آنسو گیس چھوڑ دی
حماس: اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت مختلف شکلوں میں جاری رکھی گئی جنگ ہے
اسرائیلی ربی کا مطالبہ: فلسطینی مغربی کنارے سے نکل جائیں
نتن یاہو کی آخری مزاحمت: مقدمات، جنگ اور بقاء کی جدوجہد
اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں تباہ شدہ مکانات کے ملبے تلے سے 233 فلسطینی شہریوں کی لاشیں بازیاب
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں میں 63 فیصد اضافہ
اسرائیلی فوج نے تین سالہ جنگ میں 30 سال کے استعمال کے لائق گولیاں استعمال کی ہیں
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
فلسطین: عالمی کمپنیاں اسرائیل کے 'ای 1' منصوبے میں شرکت سے گریز کریں
اسرائیل نے تقریباً 650 مکانات پر مشتمل ایک اور غیر قانونی آبادکاری منصوبے پر کام شروع دیا
نتن یاہو غزہ میں جنگ بندی یا ٹرمپ کے منصوبے کے تحت انخلاء کو مسترد کرتے ہیں: رپورٹ