رائے
تجزیات
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی دو سال میں 100,000 اسرائیلیوں کے ملک چھوڑنے کا موجب بنی ہے۔ تحقیق
ایک نئی تحقیق کے مطابق، اسرائیل سے تعلیمی اور پیشہ ور افراد کی بڑی تعداد میں نقل مکانی میں اضافہ ہوا ہے، جو کہ ملک کے لیے سماجی اور معاشی خطرات کو جنم دے رہا ہے۔
اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی دو سال میں 100,000 اسرائیلیوں کے ملک چھوڑنے کا موجب بنی ہے۔ تحقیق
تحقیق نے خبردار کیا کہ مسلسل اضافے کے سنگین معاشی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ (فائل) / Reuters

ایک نئی تحقیق کے مطابق حالیہ برسوں میں اسرائیل سے خاص طور پر ہنر مند پیشہ ور افرادکی  نقل مکانی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جن میں ڈاکٹروں کا تناسب سب سے زیادہ متاثر ہونے والے گروپوں میں شامل ہے۔

تل ابیب یونیورسٹی کی اس تحقیق نے گزشتہ  15 سالوں کے دوران خاص طور پر 2023 کے بعد کے واقعات  کو بالائے طاق  رکھتے ہوئے نقل مکانی کے رجحانات کا جائزہ لیا،  جن میں غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کی جنگ، عدالتی اصلاحات، اور عوامی احتجاجات کے اثرات شامل ہیں۔

نتائج کے مطابق، 2023 اور 2024 میں تقریبا 950 ڈاکٹروں نے اسرائیل چھوڑ دیا، واپس لوٹنے  والوں کو شامل کرنے سے  یہ تعداد 510 بنتی ہے۔

ان میں سے دو تہائی وہ تھے جو اسرائیلی میڈیکل اسکولوں کے فارغ التحصیل تھے، جو گزشتہ سالوں کے مقابلے میں زیادہ تناسب ہے۔

تحقیق نے اسرائیل کے مرکزی شماریاتی دفتر، ہائیر ایجوکیشن کونسل، وزارتِ صحت اور ٹیکس اتھارٹی کے اعداد و شمار استعمال کیے اور  نقل مکانی ، تعلیم، لائسنسنگ اور آمدنی کے رجحانات کا تجزیہ کیا۔

واپسی میں سست روی

مطالعہ کا اندازہ ہے کہ مجموعی طور پر 2023 اور 2024 میں تقریباً 100,000 اسرائیلی ملک چھوڑ گئے، جو طویل عرصے تک نسبتی استحکام کے بعد ایک تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔

محققین نے کہا ہے کہ " ان میں معالجین،  پی ایچ ڈی یافتگان اور دیگر اکیڈمک، انجینئر اور زیادہ آمدنی والا طبقہ شامل  ہے  جو کہ ایک نمایاں اور تشویشناک اضافہ ہے۔"

انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ واپسی میں سست روی انسانی سرمائے کے اخراج کو بدتر بنا رہی ہے۔

نتائج بتاتے ہیں کہ جانے والے بہت سے ڈاکٹر تجربہ کار پیشہ ور ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ "ہم نے  دیکھا ہے کہ  40 سال یا اس سے زیادہ عمر کے   معالجین ،جن کے پاس علم اور تجربہ ہے ، ملک چھوڑ رہے ہیں ۔"

تحقیق  نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل اضافے سے سنگین معاشی  مسائل پیدا  ہو سکتے ہیں۔

محققین نے کہا، "مزید اقتصادی جھٹکےممکنہ طور پر تارکینِ وطن کی تعداد میں اچانک اور تیز اضافہ کر سکتے ہیں،" اور خبردار کیا کہ یہ رجحان "ملک کے لیے انتہائی بڑا خطرہ" بن سکتا ہے۔

دریافت کیجیے
اسرائیلی افواج نے جنگ بندی کے باوجود لبنان میں گھروں کو آگ لگا دی
ترک خفیہ ایجنسی کا کامیاب  آپریشن، یلو بلیٹن پر مطلوب دہشتگرد گرفتار
فیتو کا خفیہ  بائی لاک مواصلاتی نظام ،مزید تفصیلات منظر عام پر
جنوبی کوریا: سابق صدر یون کو 2 سال سزائے قید سنا دی گئی
ایران نے بندر عباس میں امریکی ڈرون مار گرایا
اسرائیل کا  غزہ پر حملہ، 9 سالہ بچی سمیت 8 فلسطینی ہلاک
ایران: 'دشمن کے اڈّوں' پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے
آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کم ترین سطح پر آگئی
اسلام آباد:او آئی سی ممالک کا خواتین وزارتی اجلاس
عالمی کپ:ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا
امریکی افواج کا جنوبی ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
ایران نے ہرمز بند کر دیا، ہمسایہ ممالک پر حملے
ایران کے سپریم لیڈر نے علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے کی عہد کیا
اسپین نے بیلجیم کو 2-1 سے شکست دے کر ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
صدر ایردوان  نے سریبرینیکا قتلِ عام میں شہید ہونے والے ہزاروں افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا