ایشیا
2 منٹ پڑھنے
بھارت اسپین سے تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے:مودی
ایک سرکاری بیان کے مطابق ،بھارت کے وزیر اعظم نریندرا مودی نے  نئی دہلی میں ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچیز سے ملاقات کی جس میں  دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ  تعلقات مضبوط کرنے کی کوشش  کا اظہار کیا ۔
بھارت اسپین سے تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے:مودی
نریندرہ مودی / Reuters
18 فروری 2026

ایک سرکاری بیان کے مطابق ،بھارت کے وزیر اعظم نریندرا مودی نے  نئی دہلی میں ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچیز سے ملاقات کی جس میں  دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ  تعلقات مضبوط کرنے کی کوشش  کا اظہار کیا ۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے X پر ایک پوسٹ میں کہا  کہ سانچیز، جو 'اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026' کے لیے بھارت کا دورہ کر رہے ہیں انہوں  نے مودی کے ساتھ وسیع نوعیت کی بات چیت کی جو اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر مرکوز تھی ۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت میں کلیدی شعبوں میں تجارت اور معیشت، ڈیجیٹل جدت، صحت، آب و ہوا کے اقدامات اور تعلیم وغیرہ شامل تھے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مودی نے  اسپین  کی بھارت-یورپی یونین کے مضبوط تعلقات کے لیے مستقل حمایت پر اپنی قدردانی کا اظہار کیا  ہے ۔

 واضح رہے کہ اسپین  یورپی یونین میں بھارت کا چھٹا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے جس کی دوطرفہ اشیاء کی تجارت 2024 میں 9.32 بلین ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔

دریں اثنا، مودی نے فن لینڈ کے وزیر اعظم پیٹیری اورپو سے بھی رابطہ کیا ۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ انہوں نے ڈیجیٹلائزیشن، مصنوعی ذہانت کی تحقیق اور  بھارتی صلاحیتوں سے دوطرفہ تعاون  کے امکانات  پر غور کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں رہنماؤں نے ٹیلنٹ پر مبنی مصنوعی ذہانت کو آگے بڑھانے اور ایک پائیدار مستقبل کے لیے ٹیکنالوجی کی مدد سے حل بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

دریافت کیجیے
سعودی عرب: امریکہ ہُرمز سے ناکہ اٹھائے
چین اور ہسپانیہ، منتشر ہوتے عالمی نظام کے مقابل، مضبوط باہمی تعلقات کی تلاش میں
امریکی پابندیوں میں شامل چینی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا
ہم پر حملوں میں ملوث 5 عرب ریاستیں معاوضہ ادا کریں:ایران
"ایندھن کا بحران" برقی گاڑیوں کی طلب میں اضافہ
مقبوضہ مغربی کنارے کے عملی "جزوی الحاق" کو روکا جائے: میرز
اسلام آباد میں جوہری مول تول: امریکہ کا مطالبہ 20 سال ایران کی پیشکش 5 سال
پاکستان کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے :جے ڈی وینس
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت غیر مستحکم ہوجائے گی:آسیان
بن گویر کا مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا: میں اس جگہ کا مالک ہوں
جنگ بندی کے بعد روس-یوکرین جھڑپوں کی اطلاع
ہنگری:اوربان کا 16 سالہ اقتدار ختم ،ماگیار کو واضح برتری
روس۔یوکرین ایسٹر فائربندی ختم ہو گئی
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں