ترک دفاعی صنعت کو یورپ اور اتحادیوں سے جڑا رہنا چاہیے: سیکرٹری جنرل نیٹو

بھی کبھار ہم بھول جاتے ہیں کہ ان کے پاس کیا کچھ ہے۔ میں نے ان کی کچھ کمپنیوں کا دورہ کیا، یہ واقعی متاثر کن ہے۔

NATO chief Mark Rutte says Türkiye's defence industry should be as closely connected as possible with those of the UK, Norway, and EU. / Anadolu Agency

نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے ترکیہ کی دفاعی صنعت کی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترک دفاعی صنعت کو برطانیہ، ناروے اور یورپی یونین کے ساتھ مزید قریبی تعلقات قائم کرنے چاہئیں۔

مارک روٹے نے منگل کے روز دی ہیگ میں نیٹو پبلک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "ترکیہ کی دفاعی صنعتی مضبوط  بنیادوں پر قائم ہے۔ کبھی کبھار ہم بھول جاتے ہیں کہ ان کے پاس کیا کچھ ہے۔ میں نے ان کی کچھ کمپنیوں کا دورہ کیا، یہ واقعی متاثر کن ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ترک دفاعی صنعتی بنیاد برطانیہ، ناروے اور یورپی یونین کے ساتھ جتنا ممکن ہو قریبی طور پر جڑی ہو۔"

روٹے نے اتحاد کے اندر دفاعی تعاون کے فریم ورک کی بنیاد پر اندرونی تقسیم بازی کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا: "آئیے نیٹو کے اندر ایسی دیواریں نہ کھڑی کریں۔ یہ مددگار ثابت نہیں ہوگا۔"

نیٹو کے 32 رکن ممالک کے رہنما 24-25 جون کو دی ہیگ میں ایک اہم اجلاس کے لیے جمع ہو رہے ہیں، جس میں دفاعی اخراجات میں اضافے اور یوکرین کی رکنیت کی درخواست پر  بحث و مباحثہ  غالب رہے گا۔