مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
شام: سعودی عرب کے ساتھ متعدد معاہدے
شام نے دارالحکومت دمشق میں سعودی کمپنیوں کے ساتھ چار معاہدے کئے ہیں
شام: سعودی عرب کے ساتھ متعدد معاہدے
شام کے حمص میں واقع جندر تھرمل پاور پلانٹ کا ایک منظر [فائل] / AA

شام اور سعودی عرب نے تیل اور گیس کے شعبوں میں متعدد معاہدوں پر دستخط کر دیئے ہیں۔

شامی عرب خبر ایجنسی 'سانا' کی منگل کو جاری کردہ خبر کے مطابق شام کی سرکاری پیٹرول کمپنی نے دارالحکومت دمشق میں وزارتِ توانائی کے صدر دفتر میں سعودی کمپنیوں کے ساتھ چار معاہدے کئے ہیں۔

ایجنسی نے معاہدوں پر دستخط کرنے والی سعودی کمپنیوں کے نام پوشیدہ رکھتے ہوئے  کہا  ہےکہ یہ معاہدے "تکنیکی معاونت کی خدمات اور شامی تیل اور گیس  فیلڈ کی ترقی" کا احاطہ کرتے  ہیں ۔

19 نومبر کو شامی پیٹرولیم کمپنی کے منتظمِ اعلیٰ  یوسف قبلاوی نے مغربی الساحل علاقے  میں پانچ نئے گیس فیلڈوں کی دریافت  کا اعلان کیا تھا۔

2015 کے اعداد و شمار کے مطابق، شام میں تصدیق شدہ گیس ذخائر تقریباً 8.5 ٹریلین مکعب فٹ تھے، جبکہ غیر مرتبط گیس کی اوسط یومیہ  پیداوار تقریباً 250 ملین مکعب میٹر ہے، جو  کُل ملکی گیس پیداوار کا 58 فیصد بنتی ہے۔

تیل کے ساتھ منسلک گیس، پیداوار کا 28 فیصد ہے اوراس کا  زیادہ تر حصّہ دریائے فرات  کے مشرق سے آتا ہے۔

احمد الشراع کی صدارت میں نئی شامی حکومت،  14 سالہ خانہ جنگی کے بعد ملک کی تعمیر نو اور اقتصادی بحالی کی خاطر، چند حکومتوں اور اداروں کے ساتھ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کر کے ملک کے شعبہ توانائی  کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے  ۔

دریافت کیجیے
ترکیہ کوانٹم اور خلائی ٹیکنالوجی کے لئے خصوصی فنڈ مختص کر رہا ہے
اگست دنیا کا گرم ترین مہینہ
آبنائے ہرمز کا نام آبنائے ٹرمپ ہونا چاہیئے:ٹرمپ
اردن کے امریکی اڈے پر ایران کا حملہ،تفصیلات سامنے آ گئیں
فلپائن : فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ
شام میں دھماکہ،ترکیہ کی تعزیت
انڈونیشیا: صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
ملائیشیا میں ہیلی کاپٹر کا حادثہ،5 افراد ہلاک
اسرائیل: مقبوضہ مشرقی القدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کر دیا جائے
امریکہ کے ایرانی ٹینکروں پر حملے، مشرق وسطی میں تناؤ بڑھ گیا
نیتین یاہو نے مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کیا ہے:نفتالی بینیٹ
نیوزی لینڈ: اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
ترک دفترِ خارجہ کی طرف سے ملادچ کے لیے آخری رسومات کے خصوصی اہتمام پر رد عمل
اسرائیلی فورسز کے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی شخص کو قتل کر  دیا گیا