دنیا
2 منٹ پڑھنے
یوکرینی وفد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر مذاکرات کے لیے امریکہ پہنچ گیا
مذاکرات میامی میں یوکرین کے خلاف روس کی  وسیع  پیمانے پر جنگ کی چوتھی برسی سے چند دن قبل ہو رہے ہیں۔
یوکرینی وفد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر مذاکرات کے لیے امریکہ پہنچ گیا
(فائل) 28 دسمبر 2025 کو فلوریڈا، امریکہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سن رہے ہیں۔ / Reuters
17 جنوری 2026

ییوکرینی وفد کے ایک  رکن نے  بتایا ہے کہ یوکرینی  مذاکرات کار ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ روس کے ساتھ تقریباً چار سالہ جنگ کو ختم کرنے پر بات چیت کرنے کے زیر مقصد امریکہ پہنچ گئے ہیں۔

وفد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندے اسٹیو وٹکوف اور ان کے داماد جیرید کوشنر سے ملاقات کرے گا۔

مذاکرات میامی میں یوکرین کے خلاف روس کی  وسیع  پیمانے پر جنگ کی چوتھی برسی سے چند دن قبل ہو رہے ہیں۔

کیف اتحادی ممالک سے سیکیورٹی ضمانتوں کے بارے میں وضاحت  کا طلبگار  ہے۔

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کے سینئر مشیر کیریلو بڈانوف نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ہم" (سیکیورٹی چیف) رستم عمرُوف اور (مذاکرات کار) ڈیوڈ اراخامیا کے  ہمراہ امریکہ پہنچ گئے ہیں ، ہم اپنے امریکی شراکت داروں کے ساتھ امن معاہدے کی تفصیلات پر ایک اہم گفتگو کریں گے۔"

دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کی سب سے بدترین جنگ قرار دی گئی جنگ  کو ختم کرنے پر  ٹرمپ نے زور دیا ہے اور انہوں نے دونوں فریقوں پر اپنی مایوسی ظاہر کی ہے، تاہم کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہوئی۔

انہوں نے یوکرین پر ایسے امن شروط قبول کروانے کا دباؤ بھی ڈالا ہے جنہیں کیف ہتھیار ڈالنے کے مترادف قرار دیتا ہے۔

یوکرین کے امریکہ میں سفیر نے ایک روز قبل کہا تھا کہ مذاکرات کا محور سیکیورٹی ضمانتیں اور جنگ کے بعد کی تعمیر نو ہوں گے۔

زیلنسکی نے جمعہ کو کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ اگلے ہفتے یوکرین امریکہ کے ساتھ معاہدے طے کرے گا۔

دریافت کیجیے
نائجیریا میں ٹریفک حادثے میں کم از کم 30 افراد ہلاک
امریکہ خطے میں جو چاہے تعینات کر لے ہم خوفزدہ نہیں ہونگے:ایران
مودی کا دورہ ملائیشیا،دو طرفہ معاہدوں پر دستخط
شام: سویدا میں فائرنگ کا واقعہ،چار افراد ہلاک، ملزم گرفتار
سام سنگ نےچھٹی نسل کی ہائی بینڈ ودتھ میموری کی تیاری شروع کر دی
سوڈان میں آر ایس ایف کے اسپتال پر حملے،سعودی عرب کی مذمت
بھارت میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی
ہونڈوراس کے صدر میرے دوست اور قابل تعریف شخصیت ہیں:ٹرمپ
اسرائیل کا 'توسیعی منصوبہ' مشرق وسطی اور ایران کو کمزور کرنے کا ہدف ہے، عراقچی
روسی حملوں نے یوکرین کے گرڈ اسٹیشنوں کو وسیع پیمانے کا نقصان پہنچایا
نتن یاہو: 'ایپسٹین اسرائیل کے لیے کام نہیں کرتا تھا'
میلان گیمز کے افتتاحی تقریب میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر غزہ میں کی گئی نسل کشی پر ہجوم کی ہوٹنگ
وزیر خارجہ فیدان کی یورپی یونین کے توسیع کمشنر سے باہمی تعاون کو بڑھانے کی اپیل
پاکستان: مسجد میں بم دھماکہ، 30 افراد ہلاک، 130 سے زیادہ زخمی
ترکیہ: موساد کے 2 جاسوسوں کو گرفتار کر لیا گیا