توانائی بحران زور پکڑ رہا ہے تو ایران کے پیٹرول کے بنیادی ڈھانچوں پر حملے جاری ہیں

ایران نے عملی طور پر اپنے ساحلوں کے قریب اس تنگ راستے کے ذریعے شپنگ ٹریفک روک دی ہے، جس کے ذریعے دنیا کا تقریباً ایک بٹا پانچ  پیٹرول خلیج سے بھارت کی طرف بھیجا جاتا ہے۔

By
امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے دوران، آبنائے ہرمز میں ٹریفک کی کمی کے باعث ٹینکر لنگر انداز کھڑے ہیں، مسقط، عمان میں، 10 مارچ 2026۔ / Reuters

بدھ کی رات اسرائیل اور ایران کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ ایران نے  آبنائے ہرمز میں ایک جہاز کو نشانہ بنایا اور انفراسٹرکچر کو ہدف بنایا، جس سے عالمی توانائی بحران کے خدشات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ایران نے عملی طور پر اپنے ساحلوں کے قریب اس تنگ راستے کے ذریعے شپنگ ٹریفک روک دی ہے، جس کے ذریعے دنیا کا تقریباً ایک بٹا پانچ  پیٹرول خلیج سے بھارت کی طرف بھیجا جاتا ہے۔ ایران خلیجی عرب ممالک کے آئل فیلڈز اور ریفائنریز کو بھی نشانہ بنا رہا ہے، ایک ایسی حکمتِ عملی کے تحت جو بظاہر عالمی معیشت کو خطرے سے دوچار کرنے کی کوشش ہے ، تاکہ امریکہ اور اسرائیل پر جنگ ختم کروانے کا دباؤ بڑھے۔

بدھ کی علی الصبح کویت نے اعلان کیا  کہ اس کے دفاعی نظام نے تیل سے مالا مال ملکی فضائی حدود میں آٹھ ایرانی ڈرون گرا دیے، ادھرسعودی عرب  کا کہنا ہے کہ اس نے ملک کے  شیبہ آئل فیلڈ کی طرف آنے والے پانچ ڈرونز کو روک دیا ہے۔آبنائے ہرمز کے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک کنٹینر شپ بھی حملے کا نشانہ بنا۔

اسرائیل، جس نے 28 فروری کو امریکہ کے ساتھ مل کر جنگ شروع کی تھی، نے کہا کہ اس نے تہران پر حملوں کی ایک نئی لہر شروع کی ہے۔ سرائیل نے کہا ہے  کہ اس نے حزب اللہ  کے  اہداف پر نئے  حملے کیے ہیں ، بیروت اور جنوبی لبنان میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔

ایران نے اسرائیل اور خلیجی عرب ملکوں پر متعدد میزائل داغے

بدھ کی صبح ابتدائی طور پر اسرائیل نے پورے ملک میں تین ایرانی حملوں کی وارننگ جاری کی، تل ابیب اور دیگر جگہوں پر سائرن بجے، مگر فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے کہا کہ اس نے پرنس سلطان ایئر بیس کی طرف داغے گئے چھ بالسٹک میزائل تباہ کر دیے، جو مشرقی سعودی عرب میں ایک بڑا امریکی اور سعودی مشترکہ فضائی مرکز ہے۔ وزارت نے کہا کہ اس نے حفرالباطن کے اوپر دو ڈرونز کو بھی روکا اور تباہ کیا، جو مشرقی صوبے کا ایک اہم شہر ہے۔

برطانوی فوج کے زیرِنگرانی ایک مانیٹرنگ سائٹ کے مطابق ایران نے راس الخیمہ کے قریب ایک کنٹینر شپ کو پرجییکٹائل سے نشانہ بنایا، جو اس راستے پر متحدہ عرب امارات کا شمالی ترین امارت ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 'نقصان کی وسعت اس وقت نامعلوم ہے لیکن عملے کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔'

متحدہ عرب امارات نے بدھ کی صبح کہا کہ اس کی فضائی دفاعی قوتیں آنے والی ایرانی فائر کو روکنے کی کوشش کر رہی ہیں، اور ایرانی حملوں میں  چھ افراد ہلاک اور 122 زخمی ہوئے ہیں۔

بحرین نے بدھ کی صبح سائرن بجائے اور آنے والے ایرانی حملے کی وارننگ جاری کی۔ یہ انتباہ ایران کے ایک روز قبل دارالحکومت مناما میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنانے کہ جس میں ایک 29 سالہ خاتون ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہوئے، کے بعد آیا ہے۔

تیل کی قیمتیں

تیل کی قیمتیں پیر کی بلند ترین سطح کے مقابلے میں کافی نیچے رہیں، تا ہم برینٹ خام تیل کی قیمت بدھ کو جنگ شروع ہونے کےدور  کے مقابلے میں تقریباً 20 فیصد زیادہ ہے اور دنیا بھر کے صارفین پہلے ہی اس کے اثر ات سے متاثر ہیں۔

تیل کی قیمتوں میں یہ تیزی عالمی مالیاتی منڈیوں کو ہلا رہی ہے کیونکہ خدشہ ہے کہ جنگ طویل عرصے تک تیل اور فطری گیس کی عالمی  رسد کو روک سکتی ہے۔

سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو کے صدر اور سی ای او امین ناصر نے منگل کو انتباہ کیا کہ اگر آئل ٹینکرز مسلسل اس آبناء سے گزرنے سے قاصر رہیں تو 'اس کا عالمی معیشت پر سنگین اثر ہوگا'۔

امریکی فوج نے منگل کو دعویٰ کیا کہ اس نے ہرمز کے قریب 16 ایرانی مائن لیئرز کو تباہ کر دیا، حالانکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹس میں کہا کہ ابھی تک ایران کے اس راستے میں بارودی سرنگیں بچھانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی، ایک ایسا امکان جس کے بارے میں ماہرین نے جنگ کے بڑھنے سے پہلے خبردار کیا تھا۔

لبنان میں قریب 500 افراد کے ہلاک ہونے کے علاوہ، ایران نے کہا ہے کہ وہاں 1,300 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اور اسرائیل نے 12 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی ہے۔

امریکہ نے سات فوجی کھو دیے ہیں، جبکہ دیگر آٹھ شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

بہت سے غیر ملکی شہری جنگ شروع ہونے کے بعد سے خلیجی علاقے سے نکل رہے ہیں، جن میں برطانوی وزارتِ خارجہ کے مطابق 45,000 سے زیادہ برطانوی شہری شامل ہیں۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق تقریباً 40,000 افراد امریکہ  واپس لوٹے ہیں۔