ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ قومی خفیہ سروس کے ڈائریکٹر جنرل کی لیبیائی عہدیداروں سے انقرہ میں مذاکرات
مرکزی خفیہ ادارے (MİT) کے سربراہ ابراہیم قالن، لیبیا کی قومی اتحاد حکومت کے وزیر دفاع کے نائب عبدالسلام زوبی اور وزیر اعظم عبدالحمید دبیبے کے قومی سلامتی مشیر ابراہیم دبیبہ سے ملاقات کی۔
ترکیہ قومی خفیہ سروس کے ڈائریکٹر جنرل کی لیبیائی عہدیداروں سے انقرہ میں مذاکرات
قومی استخباراتی تنظیم (MİT) کے سربراہ ابراہیم کالن

سیکیورٹی  ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق،ترکیہ خفیہ سروس کے سربراہ ابراہیم قالن  نے لیبیا قومی اتحاد حکومت کے  نائب وزیر دفاع عبدالسلام زوبی اور وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ کےقومی سلامتی کے  مشیر ابراہیم دبیبہ سے  انقرہ میں ملاقات کی۔

اس دوران  لیبیا اور علاقائی ترقیات، لیبیا-ترکیہ تعاون کو جاری رکھنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات، اور لیبیا میں استحکام کے تحفظ کے لیے جاری کوششیں زیرِ بحث آئیں۔

زوبی اور دبیبہ نے ملاقات میں کہا کہ ہم  ترکیہ کے لیبیا میں ادا کردہ موثر اور تعمیری کردار کی قدر کرتے ہیں۔

قالن نے ترکیہ کی لیبیا میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے مضبوط حمایت جاری  رکھنے پر زور دیا،ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ،  ملکی  وحدیت اور مشرق و مغرب میں موجود انتظامی ڈھانچوں کو ایک ہی لیبیا کے دائرے میں متحد کرنے کے عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔لیبیا میں اٹھائے جا سکنے والے اضافی اقدامات پر  بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

قالن نے علاوہ ازیں  لیبیائی وزیرِ داخلہ عماد الا طرابلوسی سے بھی  مذاکرات کیے، جن میں  لیبیا میں سکیورٹی اور استحکام کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے جا سکنے والے اضافی اقدامات پر غور کیا گیا۔

الا طرابلوسی نے اس موقع پر  ترکیہ کی لیبیا کی قومی اتحاد حکومت  سے تعاون پر  اپنی مسرت کا اظہار کیا۔

قالن نے  مزید کہا کہ لیبیا کی سکیورٹی اور ترقی کے لیے دی جانے والی حمایت جاری رکھی جائے گی اور ترکیہ، لیبیا اور شمالی افریقہ میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں، انسانی اسمگلنگ اور غیرقانونی ہجرت کے معاملات میں قریبی تعاون جاری  رکھے گا۔

دریافت کیجیے
پاکستانی وزیر اعظم: مجھے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پانے پر فخر ہے
ترکیہ خفیہ سروس کے چیف کی غزہ امن منصوبے پر بحث کرنے کے لیے حماس کے رہنما سے ملاقات
ترکیہ وزارت خارجہ: نیتن یاہو کا مقصد علاقے میں امن و استحکام قائم کرنے میں رکاوٹ ڈالنا ہے
وزیر بولات: سارپ سرحدی چوکی ایشیائی ممالک کے لیے ایک بہت اہم ٹرانزٹ راستہ ہے
بغاوت اقدام کے دوران صدر ایردوان پر قاتلانہ حملے کے اقدام میں ملوث فیتو کا کارندہ گرفتار
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ہم، ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے خواہش مند ہیں: فیدان
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
15 جولائی کے بعد خارجہ پالیسی میں آنے والی تبدیلیاں
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ترکیہ نے اسکولوں کو سوشل میڈیا سے طالب علموں کی تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا
رفائیل فیتو کی تقرری،شمالی قبرص کی مذمت
ترک خفیہ ایجنسی کا کامیاب  آپریشن، یلو بلیٹن پر مطلوب دہشتگرد گرفتار