مشرق وسطی
3 منٹ پڑھنے
ایران سے معاہدہ نہ ہوا تو نتیجہ برا نکلے گا:ٹرمپ
ٹرمپ نے کہا کہ وہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام پر جاری مذاکرات سے 'اگلے ایک ماہ' میں کسی نتیجے کی امید رکھتے ہیں
ایران سے معاہدہ نہ ہوا تو نتیجہ برا نکلے گا:ٹرمپ
ٹرمپ / AP
13 فروری 2026

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا ہوگا اور وہ سمجھتے ہیں کہ اگلے ایک ماہ کے اندر اس کا حصول ممکن ہے۔

دوسری جانب، اسرائیلی وزيراعظم بن یامین نیتن یاہو نے احتیاطی حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹرمپ شاید ایسے حالات بنا رہے ہیں جو اس معاہدے کے لیے موزوں ہوں۔

جمعرات کو ایک روز بعد جب انہوں نے نیتن یاہو کو وائٹ ہاؤس میں میزبانی کی، ٹرمپ نے کہا کہ وہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام پر جاری مذاکرات سے 'اگلے ایک ماہ' میں کسی نتیجے کی امید رکھتے ہیں۔

ٹرمپ نے رپورٹرز سے کہاکہ ہمیں ایک معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ یہ بہت تکلیف دہ ہوگا اور میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو ۔

 ٹرمپ  جو ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے مشرقِ وسطیٰ میں ایک دوسرا ایئرکرافٹ کیریئر بھی بھیجنے پر غور کر رہے ہیں  انہوں  نے پچھلے سال جولائی میں ایران کے ساتھ اسرائیل کی بارہ روزہ جنگ کے دوران تہران کے جوہری مراکز پر ان کے حکم سے کیے گئے امریکی عسکری حملوں کا ذکر کیا۔

 ٹرمپ نے کہا کہ دیکھیں گے کہ کیا ہم ان کے ساتھ معاہدہ کر سکتے ہیں، اور اگر نہیں کر سکے تو ہمیں  دوسرے متبادل کی طرف جانا پڑے گا جو کہ ان کے لیے بہت سخت ہوگا۔

نیتن یاہو جو بدھ کو واشنگٹن میں ٹرمپ سے ملے انہوں نے امید ظاہر کی  کہ امریکی صدر ایسی بنیاد رکھ رہے ہیں جو فوجی کارروائی سے بچنے والا معاہدہ ممکن بنا سکے۔

یہ دونوں کی گزشتہ سال ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد ساتویں ملاقات تھی۔

بند دروازوں کے پیچھے بات چیت کے بعد نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے عمومی شک کا اظہار کیا لیکن اگر کوئی معاہدہ طے پایا تو اس میں وہ عناصر شامل ہونے چاہئیں جو اسرائیل کے لیے بہت اہم ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ ان عناصر میں ایران کے جوہری پروگرام کو روکنا، اس کے بیلسٹک میزائلوں پر پابندیاں اور ایران کے علاقائی  طرف داروں   پر پابندیاں شامل ہیں۔

ٹرمپ نے بات چیت کو 'بہت اچھا اجلاس' قرار دیا لیکن کہا کہ کوئی بڑا فیصلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے نیتن یاہو کے مطالبات کی اعلانیہ تائید کرنے سے گریز کیا۔

صدر کا ماننا ہے کہ ایرانی پہلے ہی سمجھ گئے ہیں کہ وہ کس سے معاملہ کر رہے ہیں ،میرا خیال ہے کہ وہ یقیناً سمجھ گئے ہیں کہ پچھلی بار معاہدہ نہ کر کے غلطی ہوئی تھی۔

 

دریافت کیجیے
چین میں بڑے سیاسی اجلاس شروع ہوگئے
امریکہ: 9,000 امریکی شہری مشرق وسطی سے نکل گئے
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت ہم کریں گے: ٹرمپ
امریکی-اسرائیلی جنگ ایران پر امریکی فوجی تعمیر میں آخری چند دہائیوں میں سب سے بڑی ہے: سی ای این ٹی سی او ایم
جنوبی کوریائی بحریہ کے افسر کو مارشل لا کی ناکام کوشش کے الزام میں معطل کر دیا گیا
ایران کے خلاف جنگ کے پہلے 4 دنوں میں امریکی نقصان 2 بلین ڈالر
پاکستان کا افغان چوکیوں پر حملہ،متعدد افغان فوجی ہلاک
ترکیہ کی فضائی کمپنیوں  نے 6 مارچ تک تمام پروازیں معطل کر دیں
ہم، ایرانی شہریوں کو درپیش تکالیف کی مذّمت اور جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں: اردوعان
ٹرمپ کا جنونی پن دنیا کو تیسری عالمی جنگ میں جھونک دےگا:روس
ایران میں امریکی فوجی آپریشن کے بعد سے ابتک 6 امریکی عسکری اہلکار ہلاک
اسرائیل نے غزہ میں امداد کی فراہمی معطل کر دی:اقوام متحدہ
آبنائے ہرمز سے جو جہاز گزرے گا وہ تباہ ہوگا:ایران
خامنہ آئی کی موت سےحالات بگڑ گئے،شمالی علاقہ جات میں کرفیو نافذ
کویت میں امریکی F-15طیارہ گر گیا،پائلٹ محفوظ