ونیزویلا: 400 سے زائد قیدی رہا کردیے گئے

اظہارِ امن کی خاطر شروع کئے گئے مرحلے کے حصّے کے طور پر 400 سے زائد قید یوں کو رہا کر دیا گیا ہے: ہورخے روڈریگز

By
حکومت کا کہنا ہے کہ اس کے پاس کوئی سیاسی قیدی نہیں ہیں اور گرفتار شدگان پر قانونی جرائم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ / Reuters

وینیزویلا قومی اسمبلی کے اسپیکر 'ہورخے روڈریگز' نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے اعلان کیے گئے اور اظہارِ امن کی خاطر شروع کئے گئے مرحلے کے حصّے کے طور پر 400 سے زائد قید یوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

حقوقِ انسانی گروپوں نے قیدیوں کی تعداد 60 سے 70 کے درمیان بتائی  اور مرحلے کی  سست رفتاری اور معلومات کی کمی کی شکایت کی ہے۔

 وینزویلا کے جیل حکام نے بروز سوموار   جاری کردہ بیان میں  116  قیدیوں کی رہائی کا اعلان  کیا تھا۔

زیرِ محاصرہ افراد کو قانونی مدد فراہم کرنے والی ایک مقامی سول سوسائٹیForo Penal نے کہا ہے کہ سال کے آغاز تک جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں کی تعداد 800 تھی ۔

تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ اس کے پاس کوئی سیاسی قیدی نہیں ہے اور  جو افراد زیرِ حراست ہیں وہ  ارتکابِ جُرم کے جائز الزامات کے ساتھ زیرِ حراست  ہیں۔

واضح رہے کہ وینزویلا کی نوبل امن انعام یافتہ حزبِ اختلاف  لیڈر  'ماریا کورینا ماچادو'کی بروز  جمعرات  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے ۔

ماچادو،بشمول  اپنے  قریبی اتحادیوں کے،  قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرنے والی سرکردہ آوازوں میں سے ایک ہیں۔