ٹرمپ، چین کے دورے پر
میں، مئی میں بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کروں گا: صدر ٹرمپ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مئی میں بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔
ایران جنگ کی وجہ سے ملتوی ہونے کے بعد مئی میں متوقع اس دورے کے بارے میں آج بروز بدھ جاری کردہ بیان میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ "وہ اس اہم دورے کے منتظر ہیں، جو اصل میں مارچ کے آخر میں ہونا تھا۔انہوں نے اسی سال واشنگٹن میں شی اور ان کی اہلیہ کی میزبانی کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
ٹرتھ سوشل سے جاری کردہ بیان میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ "میری ملاقات چین کے انتہائی معزز صدر، شی جن پنگ کے ساتھ، جو اصل میں ایران میں ہماری عسکری کارروائی کی وجہ سے ملتوی ہوگئی تھی، دوبارہ طے شدہ پروگرام کے مطابق 14اور 15 مئی کو بیجنگ میں طے پائے گی۔
ٹرمپ کے دورے کا مقصد دنیا کی دو بڑی ترین معیشتوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو دوبارہ ترتیب دینا تھا اور انہیں مارچ 31 سے اپریل کے درمیان بیجنگ جانا تھا۔
تاہم ٹرمپ نے 16 مارچ کو کہا تھا کہ انہوں نے چین سے درخواست کی تھی کہ وہ ایران جنگ کے دوران ملاقات کو ملتوی کردے۔
ٹرمپ نے آخری دورہ چین 2017 میں کیا تھا اور اب متوقع دورہ اکتوبر میں جنوبی کوریا میں ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں کی پہلی براہِ راست پہلی ملاقات ہو گی۔ جنوبی کوریا کی ملاقات میں انہوں نے تجارتی جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔