نیا شام
2 منٹ پڑھنے
دہشت گرد تنظیم وائے پی جی کے سرغنہ کا دریائے فرات کے مغرب سے انخلاء کا اعلان
شامی فوج نے 13 جنوری کو فرات کے مغرب میں واقع علاقوں دیر حافر اور مسکنہ کو دہشت گرد قبضے میں قرار دیتے ہوئے انہیں  فوجی زون قرار دیا تھا۔
دہشت گرد تنظیم وائے پی جی کے سرغنہ کا دریائے فرات کے مغرب سے انخلاء کا اعلان
انخلا کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شامی افواج راہداریاں کھول رہی ہیں اور اعلان کردہ دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ / AA
17 جنوری 2026

وائے پی جی ہشت گرد گروہ کے سرغنہ کا دعویٰ ہے کہ گروہ  دریائے فرات کے مغربی کنارے  سے پسپائی کرے گا، جبکہ شامی فوج نے اس خطے میں عسکری کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

گروہ کے سرغنہ فرحات عبدی ساہن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ پسپائی 10 مارچ کے معاہدے کی شرائط پر عمل کرنے میں 'نیک نیتی'  کا مظاہرہ کرنے کے لیے ہے۔

ان کا دعویٰ ہے کہ مسلح عناصر ہفتے کو مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے فرات کے مشرقی علاقوں کی طرف پیچھے ہٹنا شروع کر دیں گے۔

شامی فوج نے 13 جنوری کو فرات کے مغرب میں واقع علاقوں دیر حافر اور مسکنہ کو دہشت گرد قبضے میں قرار دیتے ہوئے انہیں  فوجی زون قرار دے دیا ۔

دیر حافر سے شہریوں کی عارضی اور محفوظ  نقل مکانی کو  یقینی بنانے کے لیے فوج نے جمعرات اور جمعہ کو M15 ہائی وے پر ایک انسانی راہداری کھولی۔

جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں فوج نے دیر حافر میں نشانہ بنائے جانے والے مبینہ دہشت گرد ٹھکانوں کے نقشے شائع کیے اور شہریوں سے کہا کہ وہ ان علاقوں سے دور رہیں۔

فوج نے کہا ہے کہ اس نے اعلان کردہ اہداف کے خلاف آپریشن بروز جمعہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع کر دیا ہے۔

شام  کی طرف سے  پسپائی کا خیرمقدم

شامی وزارت دفاع نے YPG دہشت گرد گروہ کے مغربی  فرات کی رابطہ لائنوں سے انخلاء کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ وہ تمام  کارکنان اور فوجی سازو سامان کے دریا کے مشرق تک مکمل انخلاء کی قریبی نگرانی کرے گی۔

وزارت نے مزید کہا کہ یہ اقدام شامی فوج  کے دستوں  کی علاقے میں بیک وقت تعیناتی کے ساتھ انجام دیا جائے گا تاکہ سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے اور ریاستی حاکمیت بحال کی جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس عمل سے رہائشیوں کی اپنے گھروں اور دیہات میں محفوظ اور تیزی سے واپسی ممکن ہو گی اور ساتھ ہی ریاستی اداروں کی دوبارہ فعال کاری کا راستہ ہموار ہو  گا۔

 

دریافت کیجیے
چین میں بڑے سیاسی اجلاس شروع ہوگئے
امریکہ: 9,000 امریکی شہری مشرق وسطی سے نکل گئے
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت ہم کریں گے: ٹرمپ
امریکی-اسرائیلی جنگ ایران پر امریکی فوجی تعمیر میں آخری چند دہائیوں میں سب سے بڑی ہے: سی ای این ٹی سی او ایم
جنوبی کوریائی بحریہ کے افسر کو مارشل لا کی ناکام کوشش کے الزام میں معطل کر دیا گیا
ایران کے خلاف جنگ کے پہلے 4 دنوں میں امریکی نقصان 2 بلین ڈالر
پاکستان کا افغان چوکیوں پر حملہ،متعدد افغان فوجی ہلاک
ترکیہ کی فضائی کمپنیوں  نے 6 مارچ تک تمام پروازیں معطل کر دیں
ہم، ایرانی شہریوں کو درپیش تکالیف کی مذّمت اور جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں: اردوعان
ٹرمپ کا جنونی پن دنیا کو تیسری عالمی جنگ میں جھونک دےگا:روس
ایران میں امریکی فوجی آپریشن کے بعد سے ابتک 6 امریکی عسکری اہلکار ہلاک
اسرائیل نے غزہ میں امداد کی فراہمی معطل کر دی:اقوام متحدہ
آبنائے ہرمز سے جو جہاز گزرے گا وہ تباہ ہوگا:ایران
خامنہ آئی کی موت سےحالات بگڑ گئے،شمالی علاقہ جات میں کرفیو نافذ
کویت میں امریکی F-15طیارہ گر گیا،پائلٹ محفوظ