5G ٹیکنالوجی 2030 تک ترک معیشت میں 100 بلین ڈالر کا حصہ ڈالے گی
ہمارا بنیادی ہدف ترک قوم کے ہر فرد کو اس تیز رفتار کنکشن سے حاصل ہونے والی معاشی خوشحالی، بہتر سیکیورٹی، معیاری صحت کی دیکھ بھال، اور تعلیمی مواقع سے مستفید کرانا ہے، نائب وزیر برائے ٹرانسپورٹ اینڈ انفرا سٹرکچر
5G ٹیکنالوجی 2030 تک ترک  معیشت میں 100 بلین ڈالر کا حصہ ڈالے گی
(FILE) Test deployments of 5G have already been conducted in key locations across Türkiye. / Reuters

ترک نائب وزیر برائے ٹرانسپورٹ اینڈ انفراسٹرکچر نے جمعہ کو اعلان کیا  کہ ترکیہ میں منصوبہ بند 5جی نظام کا قیام اور اس کے بعد مکمل کوریج کے عمل سے توقع کی جا رہی ہے کہ یہ 2030 تک ترک معیشت میں 100 ارب ڈالر کا حصہ ڈالے گا اور 15 لاکھ نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گا۔

عمر فاتح ساین نے ترک سوشل میڈیا پلیٹ فارم NSosyal پر لکھا ہے  کہ "ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے نئے  مقننہ سال کا آغاز 5جی ٹیکنالوجی کے ساتھ کرنا ہمارے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں عزم کا واضح مظاہرہ ہے،" انہوں نے کہا کہ یہ پائلٹ منصوبہ، جو پارلیمنٹ کے تحت شروع کیا گیا، پورے ملک کے لیے تیز رفتار کنکشن کے وژن کا پیش خیمہ ہے۔

یہ قدم نہ صرف ایک تکنیکی پیش رفت ہے بلکہ قومی ٹیکنالوجی کی  تحریک اور ترکیہ صدی کے نقطہ نظر  کے سب سے اہم  معاملات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی ہدف ترک قوم کے ہر فرد کو اس تیز رفتار کنکشن سے حاصل ہونے والی معاشی خوشحالی، بہتر سیکیورٹی، معیاری صحت کی دیکھ بھال، اور تعلیمی مواقع سے مستفید کرانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ترکیہ کے ڈیجیٹل مستقبل کی محفوظ اور شفاف انداز میں، قومی معیارات پر عمل کرتے ہوئے اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ نشاط  کرتے رہیں گے۔"

ہم آئندہ برس ماہ اپریل تک 5جی ٹیکنالوجی کو مکمل طور پر نافذ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جو متعدد شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لائے گا۔

ترکیہ کا موبائل سفر 1991 میں جی ون سے شروع ہوا، اس کے بعد 1994 میں جی ٹو، 2009 میں تھری جی ، اور 2016 میں 4.5G آیا۔ 5جی کی تیاری 2019 میں شروع ہوئی اور اب  یہ اپنے آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔

5G کے نفاذ کے لیے کم از کم فریکوئنسی  ویلیو  کا اعلان اس سال اگست میں کیا گیا تھا۔ ُکل 11 فریکوئنسی پیکجز کے لیے کم از کم فریکوئنسی قیمت 2.1 ارب ڈالر مقرر کی گئی۔

ترکیہ  انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز اتھارٹی کی جانب سے تیار کردہ 5جی ٹینڈر کا اعلان 31 اگست کو ایک صدارتی فرمان کے بعد شائع ہوا۔

5 جی کے ٹیسٹ منصوبوں کے  اہم مقامات کا تعین کیا جا چکا ہے، جن میں ترکیہ  کے چار بڑے فٹ بال کلبوں کے اسٹیڈیم، آئی جی اے استنبول ایئرپورٹ، ترکیہ قومی اسمبلی، اور ملک بھر میں تقریباً 30 دیگر تنصیبات  شامل ہیں۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ کی دفاعی صلاحیتوں کا اعتماد،ٹیکنوفیسٹ کا انعقاد
کانگو: ایبولا کے مریضوں کی تعداد 5,000 سے بڑھ گئی
امریکہ کی ایران مخالف جنگ چینی برقی ٹرکوں کی فروخت میں اضافے کا باعث بن گئی
آسٹریلیا برڈ فلو کے خلاف ویکسینیشن مہم شروع کر رہا ہے
چینی راکٹ سیٹلائٹ لانچنگ کے وقت دھماکے سے پھٹ گیا
برطانیہ: صفر اخراج گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کےلیے فنڈ کا اعلان
جاپان کا ڈرونز اور اے آئی کے حوالے سے 56 ارب ڈالر کے ریکارڈ دفاعی اخراجات کا منصوبہ
ترکیہ میں ہر 10 افراد میں سے 9 انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں
پرندوں میں H5  آنفلوانزا 'ممکنہ' طور پر آسٹریلیا میں مقامی طور پر پھیل رہا ہے
ایک طیارے نے 24 گھنٹے تواتر پرواز کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
ٹرمپ کی کینیڈا کو جنگلی آگ کے دھویں کی آلودگی پر زیادہ ٹیرف کی دھمکی
بھارت نے اپنی  پہلی ہائیڈروجن سے چلنے والی ٹرین کا آغاز کر دیا
چین:عالمی تعاون تنظیم برائے مصنوعی ذہانت کے قیام کا اعلان
مغربی یورپ میں ماہِ جون میں ریکارڈ گرمی، عالمی درجہ حرارت میں بھی اضافہ
روٹے: اتحادی ممالک ترکیہ دفاعی صنعتی ماڈل کو اپنے ممالک میں لاگو کرنےکا جائزہ لے رہے ہیں
ترکیہ نے انقرہ میں نیٹو سمٹ میں شرکت کرنے والے رہنماؤں کے لیے کسٹم ٹوگ لیموزینز تیار کی ہیں
پیرس کے اسپتالوں میں گرمی کی نئی لہر کی تیاری کے لیے 1,000 ایئر کنڈیشنرز لگائے جا رہے ہیں
ترکیہ عالمی سطح پر ونڈ انرجی میں پانچویں اور شمسی توانائی میں دسویں نمبر پر
امریکہ نے انتھروپک کے میتھوس ای اے آئی ماڈل تک محدود رسائی کی اجازت دے دی
کیمبرج رپورٹ: جدید مصنوعی ذہانت بد نیت لوگوں کو فائدہ پہنچا سکتی ہے