ترکیہ: جارجیا میں ترک فوجی کارگو طیارہ گِر گیا، 20 فوجی شہید

جائے حادثہ پر 'تلاش ، بچاو اور جائے وقوعہ تحقیقاتی ٹیموں' نے جارجین حکام کے تعاون سے صبح 6 بج کر 30 منٹ پر کام شروع کر دیا ہے: ترکیہ وزارتِ دفاع

By
Several countries and leaders from around the world voiced solidarity with Türkiye after the crash. / AA

ترکیہ وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ منگل کو جارجیا میں ایک ترک فوجی کارگو طیارے کے حادثے میں 20 فوجی شہید ہوگئے ہیں۔

وزارتِ دفاع نے آج بروز بدھ جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ "آذربائیجان۔جارجیا سرحد پر گرنے والے کارگو طیارے کے ملبے کی تلاش کے لئے ‘امدادی اور جائے وقوعہ تحقیقاتی ٹیموں' نے جارجین حکام کے تعاون سے صبح 06:30 بجے کام شروع کر دیا ہے"۔

واضح رہے کہ20 فوجی اہلکاروں پر مشتمل ایک ترک C-130 فوجی کارگو طیارہ آذربائیجان سے ترکیہ کے لئے  پرواز بھرنے سے مختصر مدّت کے بعد گِر گیا تھا۔

ترکیہ وزارتِ دفاع نے حادثے میں شہید ہونے والے  20 فوجیوں کے نام بھی جاری کر دیے ہیں۔

صدر رجب طیب اردوعان نے، تلاش و بچاؤ کی تازہ ترین پیش رفتوں پر تبادلۂ خیال کی خاطر، منگل کے روز  اپنے آذربائیجانی ہم منصب الہام علی ییف اور جارجیا کے وزیراعظم ایراکلی کوباخیدزے کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونک ملاقات  کی ہے۔

صدر اردوعان نے دارالحکومت انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب میں شہداء کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

حادثے کے بعد دنیا بھر سے کئی ممالک اور رہنماؤں نے ترکیہ کے ساتھ یکجہتی  و تعاون کا اظہار کیا ہے۔