"کلمیگی طوفان" فلپائن کے بعد اب ویت نام کی جانب زور پکڑ رہاہے
وسطی صوبے سیبو میں سیلاب کے باعث 114 افراد ہلاک اور 127 لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ اب یہ طوفان جنوبی بحیرہ چین میں زور پکڑ رہا ہے
فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے ۔
واضح رہے کہ ملک کے وسطی صوبوں میں سمندری طوفان کلمیگی کے سبب کم از کم 241 افراد ہلاک اور لاپتہ ہوگئے ہیں۔
وسطی صوبے سیبو میں سیلاب کے باعث 114 افراد ہلاک اور 127 لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ اب یہ طوفان جنوبی بحیرہ چین میں زور پکڑ رہا ہے۔
اس طوفان نے تقریبا 20 لاکھ افراد کو متاثر کیا ، 560،000 سے زیادہ دیہاتیوں کو بے گھر کردیا جنہیں عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔
صدر مارکوس کا یہ ہنگامی اعلان انسداد آفات کے عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران کیا گیا تھا جس سے حکومت کو ہنگامی فنڈز تیزی سے تقسیم کرنے اور غذائی ذخیرہ اندوزی اور زیادہ قیمتوں کو روکنے کی اجازت ملے گی۔
اب اس طوفان کا رخ ویتنام کی جانب ہو چکا ہے۔
ویتنام کے صوبے گیا لائی سے تقریبا 3لاکھ 50 ہزارافراد کو نکالنے کی توقع ہے کیونکہ حکام نے شدید بارشوں اور جھکڑوں کے بارے میں خبردار کیا ہے جس سے نشیبی علاقوں میں سیلاب آسکتا ہے ۔
حکام نے متنبہ کیا ہے کہ ملک کے مالیاتی مرکز ہو چی منہ سٹی کو سیلاب کے شدید خطرے کا سامنا ہے ۔
دریائے سائگون پر اونچی لہروں کی توقع ہے جبکہ شہر کے کچھ حصوں میں 100 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے جس سے نشیبی علاقے ڈوب سکتے ہیں
اس سال فلپائن سے ٹکرانے والے 20 ویں طوفان کلمیگی سے ہونے والی تباہی شمالی سیبو میں 6.9 شدت کے زلزلے کے ایک ماہ بعد آئی ہے ، جس میں درجنوں افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں۔
ویتنام کی شہری ہوابازی کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈا نانگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سمیت آٹھ ہوائی اڈوں پر آپریشن متاثر ہونے کا امکان ہے۔
فضائی کمپنیوں اور مقامی حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے طوفان کی پیشرفت پر گہری نظر رکھیں۔