سمندری طوفان "میلیسا" نے کیوبا اور جمیکا میں تباہی مچا دی
خطرناک ترین سمندری طوفان میلیسا گزشتہ روز مشرقی کیوبا کے جنوبی ساحل سے ٹکرا گیا ، جس کے چند گھنٹوں بعد اس نے ہمسایہ ملک جمیکا میں تباہی مچا دی
خطرناک ترین سمندری طوفان میلیسا گزشتہ روز مشرقی کیوبا کے جنوبی ساحل سے ٹکرا گیا ، جس کے چند گھنٹوں بعد اس نے ہمسایہ ملک جمیکا میں تباہی مچا دی۔
امریکی نیشنل ہریکین سینٹر (این ایچ سی) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ آخری بار کیوبا کے شہر گوانتانامو سے 95 کلومیٹر جنوب مغرب میں 195 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ میلیسیا طوفان کی اطلاع ملی تھی۔
بتایا گیا ہے کہ طاقتور طوفان جمیکا کا جنوب مغربی قصبے نیو ہوپ کے قریب ساحل پر آنے کے بعد زور ٹوٹ گیا تھا یہ زمرہ 5 کے طوفان کی کم از کم 252 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوا کی رفتار سے کہیں زیادہ تھا ، جو کہ سیفر-سمپسن ونڈ اسکیل پر سب سے بلند زمرہ ہے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ جنوب مغربی جمیکا میں سینٹ الزبتھ زیر آب آ گیا جہاں
500،000 سے زیادہ رہائشی بجلی سے محروم ہو گئے۔
جمیکا کے وزیر اعظم اینڈریو ہولنس نے طوفان کے گزرنے کے بعد سی این این پر کہا کہ ہمارے پاس اب تک جو رپورٹس موصول ہوئی ہیں ان میں ہسپتالوں ، رہائشی اور تجارتی املاک اور دیگر بنیادی ڈھانچوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ہولنس نے کہا کہ حکومت کو طوفان کے باعث کسی بھی مصدقہ ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ، لیکن طوفان کی طاقت اور نقصان کی حد کو دیکھتے ہوئے ہم توقع کر رہے ہیں کہ کچھ جانی نقصان ہوا ہوگا۔"
این ایچ سی نے کہا کہ میلیسا کی ہوائیں 233 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کم ہوگئیں ، کیونکہ طوفان پہاڑی جزیرے سے گزر گیا جس سے پہاڑی علاقوں کی آبادیوں کو لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے ۔
کیوبا کے حکام کا کہنا ہے کہ تقریبا 500،000 افراد کو بلند مقامات پر منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بہاماس میں بھی حکومت نے اس جزیرہ نما کے جنوبی حصوں سے رہائشیوں کو نکالنے کا حکم دیا۔
وہاں کے حکام نے بتایا کہ مشرق میں ، ہیٹی اور ڈومینیکن ریپبلک کے مشترکہ جزیرے کو کئی دنوں سے موسلادھار بارش کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
مقامی ذرائع ابلاغ نے طوفان کی تیاریوں کے دوران جمیکا میں کم از کم تین افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے ۔