امریکی ایلچی کل صدر پوٹن سے ملاقات کریں گے:کریملن

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پیر کو ایک بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ  وٹکوف کے ساتھ ملاقات کل کے لیے طے شدہ ہے جو کہ بعد دوپہر ہو گی

By
دیمیتری پیسکوف / Reuters

کریملن نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن منگل کی دوپہر ماسکو میں امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے ساتھ یوکرین پر بات چیت کریں گے۔

یہ دونوں اس وقت ملاقات کریں گے جب امریکی اور یوکرینی حکام نے ایک امریکی منصوبے پر مذاکرات کیے ہیں۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پیر کو ایک بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ  وٹکوف کے ساتھ ملاقات کل کے لیے طے شدہ ہے جو کہ بعد دوپہر ہو گی ۔

گزشتہ ہفتے پوتن نے ماسکو سے اپنی جارحیت ختم کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ کیف  حکومت وہ علاقے چھوڑ دے   جن پر ماسکو کا  دعوی  ہو چکا ہے ورنہ ان کی فوج انہیں زبردستی لے حاصل کر لے گی۔

 واضح رہے کہ وٹکوف نے کریملن میں پوتن سے کئی بار ملاقات کی ہے۔

امریکی عہدیدار کو ماسکو کے ساتھ مذاکرات میں ان کے رویے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے، کیونکہ جنگ ختم کرنے کے ابتدائی امریکی منصوبے کو وسیع پیمانے پر کریملن کے مطالبات کی حد سے زیادہ پیروی سمجھا جاتا ہے۔

یورپی یونین نے کہا ہے کہ آنے والا ہفتہ یوکرین کے لیے اہم ہو سکتا ہے۔

  دریں اثنا، صدر  وولودیمیر زیلنسکی پیرس میں موجود تھے جہاں وہ کیف کے لیے یورپی حمایت بڑھانے کی کوشش کر رہے تھے ۔

دوسری جانب  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریبا چار سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے ممکنہ معاہدے کے بارے میں امیدکا  اظہار کیا ہے ۔