رائے
دنیا
2 منٹ پڑھنے
لبنان: ہمیں چار ماہ درکار ہیں
حزبِ اللہ کو غیر مسلح کرنے سے متعلقہ منصوبے کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کے لیے فوج کو کم از کم چار ماہ درکار ہوں گے: لبنان
لبنان: ہمیں چار ماہ درکار ہیں
تخفیف اسلحہ کا دوسرا مرحلہ دریائے لیتانی اور دریائے اوالی کے درمیان کے علاقے پر مرکوز ہے۔ / AP
17 فروری 2026

لبنان نے کہا ہے کہ حزبِ اللہ کو غیر مسلح کرنے سے متعلقہ منصوبے کے دوسرے مرحلے کے نفاذ  کے لیے فوج کو کم از کم چار ماہ درکار ہوں گے۔

گذشتہ سال لبنان  حکومت نے حزبِ اللہ کو غیر مسلح کرنے کا عزم ظاہر کیا اور اس مقصد کے لیے فوج کو ایک منصوبہ تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔

گذشتہ ماہ  جاری کردہ بیان میں فوج نے کہا تھا کہ منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا  گیاہے۔ یہ مرحلہ ، دریائے لیتانی اور اسرائیلی سرحد کے درمیان  اور بیروت سے تقریباً ً 30 کلومیٹر جنوب  کی طرف واقع علاقے  کا احاطہ کرتا ہے۔

دوسرا مرحلہ لیتانی اور اوالی دریا وں کے درمیانی اور بیروت کے جنوب میں تقریباً 40 کلومیٹر فاصلے پر واقع علاقے سے متعلق ہے ۔

وزیرِ اطلاعات پال مورکوس نے کابینہ اجلاس کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ حکومت  منصوبے کے دوسرے مرحلے پر "فوجی قیادت کی پیشکش پر غور کر رہی ہے"۔

انہوں نے کہا  ہے کہ "چار ماہ کا وقت طے کیا گیا  ہے تاہم اس مہلت کو  دستیاب صلاحیتوں، اسرائیلی حملوں اور زمینی رکاوٹوں کے پیشِ نظر بڑھایا جا سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ اسرائیل،لبنان۔اسرائیل جنگ کے خاتمے کے لئے  نومبر 2024 میں طے پانے والی جنگ بندی کے باوجود، باقاعدگی سے لبنان پر حملے کر رہا ہے۔

اسرائیل نے  لبنان کے پانچ جنوبی علاقوں میں بھی اپنی فوجیں بدستور متعین رکھی ہوئی ہیں اور اس تعیناتی کو  وہ اسٹریٹجک قرار دیتا ہے۔

لبنان محکمۂ صحت نے کہا  ہےکہ کل بروز سوموار ملک کے جنوب میں  اسرائیلی حملوں میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دریافت کیجیے
ایرانی رہنما: ایران دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا، ہم ہمسایہ ممالک سے معذرت خواہ ہیں
یوکرین کی ایک رہائشی عمارت پر روسی حملے میں متعدد افراد ہلاک
ایردوان اور میلونی نے مشرق وسطیٰ کے بڑھتے ہوئے بحران کے درمیان علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا
اقوام متحدہ کا مشرق وسطی میں پھیلتی ہوئی جنگ کے باعث 'سنگین انسانی ہنگامی صورتحال' کا اعلان
امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ کے پہلے 36 گھنٹوں میں 3,000 سے زیادہ فضائی حملے کیے: رپورٹ
چین: مشرقِ وسطیٰ میں احتیاط سے کام لیا جائے
یورپی یونین: ترک مصنوعات پر 'میڈ ان ای یو' لیبل چسپاں ہو گا
امریکہ: ہم بھارت کو چین کی طرح اپنا رقیب نہیں بننے دیں گے
امریکی تحقیقات میں ایرانی اسکول پر حملے میں امریکی کردار کی تائید ہوتی نظر آتی ہے — رپورٹ
نیپال میں 2025 کی بغاوت کے بعد پہلے پارلیمانی انتخابات
سعودی عرب نے 3 بیلسٹک میزائلوں کو ناکارہ کر دیا
ایران میں برّی کاروائی کا سوچنا فی الحال وقت کا زیاں ہو گا: ٹرمپ
اسرائیل: ہم نے، بیروت کے جنوبی مضافات پر، نئے فضائی حملے کئے ہیں
اسپین: ٹرمپ سے اپیلیں کرتے رہنا بالکل بے فائدہ ہے
ترک قومی خفیہ سروس کا شام میں کلیدی داعش آپریشن