ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ وزارت خارجہ: نیتن یاہو کا مقصد علاقے میں امن و استحکام قائم کرنے میں رکاوٹ ڈالنا ہے
غزہ میں 30 سے زائد شہریوں کا قتل اور طبی  تنصیبات کو نشانہ بنانا ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ نتن یاہو حکومت کے پاس فلسطینیوں کے ساتھ امن قائم  کرنے کا کوئی  ارادہ نہیں۔
ترکیہ وزارت خارجہ: نیتن یاہو کا مقصد علاقے میں امن و استحکام قائم کرنے میں رکاوٹ ڈالنا ہے
جمہوریہ ترکیہ کی وزارت خارجہ، انقرہ

جمہوریہ ترکیہ کی وزارتِ خارجہ نے نسل کشی کے مرتکب اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔

وزارت کی طرف سے جاری بیان میں مندرجہ ذیل الفاظ  کو جگہ دی گئی:

غزہ امن منصوبے کے نفاذ کے لیے  روڈ میپ وضع  کرنے پر اتفاق ہونے کے فوراً بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ میں 30 سے زائد شہریوں کا قتل اور طبی  تنصیبات کو نشانہ بنانا ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ نتن یاہو حکومت کے پاس فلسطینیوں کے ساتھ امن قائم  کرنے کا کوئی  ارادہ نہیں۔

نتن یاہو کا واحد مقصد فلسطینیوں کو ان کے آبائی وطن سے بے دخل کرنا اور خطے میں امن و استحکام کے قیام میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔ اسی تناظر میں وہ خطے کے نازک توازن کو بگاڑنے والے اقدامات اٹھانے اور خاص طور پر امریکہ سمیت ثالث ممالک کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے سے بالکل نہیں ہچکچاتا ۔

مشرقِ وسطیٰ کے پورے خطے کو تنازعہ کے میدان میں تبدیل کرنا چاہنے والے نتن یاہو کے توسیع پسندانہ اور عسکری نظریے کے خلاف عالمی برادری کا زیادہ پُرعزم، مستقل اور مضبوط مؤقف اپنانا اب لازم و ملزوم بن چکا  ہے۔

ہم خطے اور فلسطین کے امن و خوشحالی کی حمایت کرنے والے تمام ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مشترکہ ذمہ داری کے احساس کے ساتھ عمل کریں اور بین الاقوامی قانون اور انسانی اقدار کا تحفظ کریں۔

 

دریافت کیجیے
پاکستانی وزیر اعظم: مجھے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پانے پر فخر ہے
ترکیہ قومی خفیہ سروس کے ڈائریکٹر جنرل کی لیبیائی عہدیداروں سے انقرہ میں مذاکرات
ترکیہ خفیہ سروس کے چیف کی غزہ امن منصوبے پر بحث کرنے کے لیے حماس کے رہنما سے ملاقات
وزیر بولات: سارپ سرحدی چوکی ایشیائی ممالک کے لیے ایک بہت اہم ٹرانزٹ راستہ ہے
بغاوت اقدام کے دوران صدر ایردوان پر قاتلانہ حملے کے اقدام میں ملوث فیتو کا کارندہ گرفتار
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ہم، ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے خواہش مند ہیں: فیدان
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
15 جولائی کے بعد خارجہ پالیسی میں آنے والی تبدیلیاں
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ترکیہ نے اسکولوں کو سوشل میڈیا سے طالب علموں کی تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا
رفائیل فیتو کی تقرری،شمالی قبرص کی مذمت
ترک خفیہ ایجنسی کا کامیاب  آپریشن، یلو بلیٹن پر مطلوب دہشتگرد گرفتار