47 ویں استنبول میراتھن دوڑ کینیا اور ایتھیوپیا نے جیت لی
47 ویں استنبول میراتھن میں 126 ممالک کے 41,000 سے زیادہ رنرز نے حصہ لیا ، جو دنیا کی واحد بین البراعظمی میراتھن ہے جس میں شرکا٫ ایشیا سے یورپ جاتے ہیں
47 ویں استنبول میراتھن میں 126 ممالک کے 41,000 سے زیادہ رنرز نے حصہ لیا ، جو دنیا کی واحد بین البراعظمی میراتھن ہے جس میں شرکا٫ ایشیا سے یورپ جاتے ہیں۔
اسپورٹس استنبول کے زیر اہتمام، یہ دوڑ ورلڈ ایتھلیٹکس کے معروف گولڈ لیبل کیٹیگری میں درج ہے اور جس میں مجموعی طور پر 41,416 شرکاء نے شرکت کی۔
42 کلومیٹر کی دوڑ میں 5,976، ساڑھے پندرہ کلومیٹر کی دوڑ میں 12,440، کارپوریٹ دوڑ میں 18,000 اور عوامی دوڑ میں 5,000 افراد شامل تھے۔
یہ دوڑ شہر کے ایشیائی حصے سے شروع ہوئی جو 15 جولائی کے شہداء پل سے 250 میٹر پیچھے تھا ، اور یورپی حصے کی طرف سلطان احمد اسکوائر پر ختم ہوئی۔
کینیا کے رونزاس لوکیتم کلیمو نے مردوں کی دوڑ جیت لی جنہوں نے 42.195 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 10 منٹ 12 سیکنڈ میں مکمل کیا۔
گزشتہ سال کے چیمپئن کینیا کے رنر ڈیجین ڈیبیلا 2 گھنٹے 10 منٹ 23 سیکنڈ میں دوسرے نمبر پر جبکہ ایتھوپیا کے سفارو وولی نے 2 گھنٹے 10 منٹ 26 سیکنڈ کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔
ایتھوپیا کی بیزوگر اڈیرا نے خواتین کی دوڑ 2 گھنٹے 26 منٹ 19 سیکنڈ میں جیت لی، اس کے بعد ہم وطن صوفیہ آسیفا نے 2 گھنٹے 26 منٹ 21 سیکنڈ میں کامیابی حاصل کی۔ کینیا کی جون جیپکوسگی 2 گھنٹے 26 منٹ 36 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔
سالانہ ایونٹ نے ایک بار پھر ہزاروں پیشہ ور اور شوقیہ کھلاڑیوں کو اکٹھا کیا، جو شہر کے مشہور آبنائے استنبول کے براعظموں کے درمیان علامتی دوڑ کی پیش کش کرتا ہے۔
فاتحین نے پہلی پوزیشن کے لئے 50 ہزار ڈالر، دوسری کے لئے ، 20 ہزار ، اور تیسری پوزیشن پر 10 ہزار ڈالر انعام وصول کیے ۔
ترک کھلاڑیوں کو الگ الگ ایوارڈز دیے گئے، جن میں مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں ٹاپ فائیو نے 400,000 ترک لیرے (9,515 ڈالر) تقسیم کیے گئے۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ترک ایتھلیٹ نے 60،000 لیرا (1،428 ڈالر) ، اس کے بعد 50،000 (1،190 ڈالر)، 40،000 (952 ڈالر)، 30،000 (714 ڈالر) اور 20،000 (476 ڈالر) وصول کیے۔
وہیل چیئر کے زمرے میں ، سرفہرست چار کھلاڑیوں نے بالترتیب 30،000 ، 25،000 ، 20،000 اور 15،000 لیرا انعام لیے ،اضافی انعامات 35-39 سے 85+ تک کی عمر کے گروپوں میں تقسیم کیے گئے۔
تمام زمروں میں مجموعی طور پر 9.5 ملین لیرا (تقریبا 226,000 ڈالر) کی انعامی رقم تقسیم کی گئی۔