دنیا
2 منٹ پڑھنے
مشرقی بھارت میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں کم از کم 24 افراد ہلاک
شمالی بنگال میں موجود سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ جب تک کہ ہماری پولیس انہیں محفوظ طریقے سے نکال نہ لے وہ اپنی اپنی جگہ پر قائم رہیں۔
مشرقی بھارت میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں کم از کم 24 افراد ہلاک
Members of the National Disaster Response Force evacuate stranded people using a temporary zip line laid across a broken bridge.
6 اکتوبر 2025

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں شدید بارشوں کے باعث بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ  اور ایک پل کے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 24 تک پہنچ گئی ہے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے کہا کہ شمالی بنگال اور جنوبی بنگال کے کئی علاقے اچانک شدید بارشوں کی وجہ سے زیر آب آ گئے ہیں۔

انہوں نے ایک پوسٹ میں شمالی بنگال میں موجود سیاحوں کو مشورہ دیا کہ جب تک کہ ہماری پولیس انہیں محفوظ طریقے سے نکال نہ لے وہ اپنی اپنی جگہ پر قائم رہیں  ۔

لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہونے والی ریاست کے ضلع دارجلنگ کے رکن پارلیمنٹ راجو بستہ، نے بھی کہا کہ اس علاقے میں 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ متاثرین کو ہر ممکنہ مدد فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے ایک پوسٹ میں لکھا، 'دارجلنگ میں پل کے حادثے کے باعث جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہوا۔ جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے  میں ان سے افسوس کرتا ہوں  اورت زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کرتا ہوں ۔ شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر دارجلنگ اور آس پاس کے علاقوں کی صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔'

دریافت کیجیے
دس سال بعد قدافی کا بیٹا ضمانت پر رہا کر دیا گیا
بیس سے زائد ممالک کا مشترکہ بیان: سوڈان میں آر ایس ایف کے ظلم و بربریت کی مذّمت
ایکواڈور کی جیل میں 31 قیدی ہلاک ہو گئے
واشنگٹن ہماری معیشت کا تحفظ کرے گا :اوربان
فلپائن: فنگ-وونگ طوفان، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا
امریکہ:فلائٹ آپریشن کا بدترین دن، 10,000 سے زیادہ پروازیں تاخیر  کا شکار
سوڈانی شہر الفاشر کے شہریوں کو ظلم و ستم کا سامنا ہے: اقوام متحدہ
یورپی یونین کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
یورپی یونین کا لبنان میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے جنگ بندی کے احترام کا مطالبہ
جکارتہ میں ایک اسکول کمپلیکس میں واقع مسجد میں دھماکہ، 54 افراد زخمی
برطانیہ، شام میں "قائدانہ  کردار" پر، ترکیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے: مورس
ایلون مسک کا ریکارڈ 1 ٹریلین ڈالر تنخواۃ کا معاہدہ
شمالی کوریا  نے ایک نامعلوم بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے: سیول مسلّح افواج
اقوام متحدہ سلامتی کونسل  نے شراع اور خطاب سے پابندیاں ہٹا دیں
چین، مصنوعی ذہانت کی، دوڑ جیتنے کو ہے: ہوانگ
معدنی وسائل کی دوڑ جاری: ٹرمپ کی وسطی ایشیائی سربراہان سے ملاقات
امریکہ -سعودی عرب  مشترکہ فوجی مشق کیلیفورنیا میں شروع ہو گئی
یورپی یونین  نے چین کے ساتھ 'خصوصی رابطہ چینل' کھول دیا ہے
اقوام متحدہ: سوڈان کے کردفان علاقے میں حملے میں 40 افراد لقمہ اجل
چین  نے امریکی سامان پر اضافی محصولات کے اطلاق کی مدّتِ التوا کو بڑھا دیا