ثقافت
2 منٹ پڑھنے
یورو ویژن 2026 میں اسرائیل کی شرکت،آئس لینڈ حصہ نہیں لےگا
آئس لینڈ  کے عوامی نشریاتی ادارے RUV نے  کہا کہ یورپی براڈکاسٹنگ یونین  کی  گزشتہ ہفتے اسرائیل کی شرکت کی منظوری دینے کے فیصلے کے بعد  وہ 2026 کے یوروویژن مقابلہ موسیقی  میں  حصہ نہیں لے گا
یورو ویژن 2026 میں اسرائیل کی شرکت،آئس لینڈ  حصہ نہیں لےگا
یورو ویژن / AP
11 دسمبر 2025

آئس لینڈ  کے عوامی نشریاتی ادارے RUV نے  کہا کہ یورپی براڈکاسٹنگ یونین  کی  گزشتہ ہفتے اسرائیل کی شرکت کی منظوری دینے کے فیصلے کے بعد  وہ 2026 کے یوروویژن مقابلہ موسیقی  میں  حصہ نہیں لے گا

 یہ مقابلہ  اگلے سال  ویانا میں منعقد ہوگا جس  میں اسرائیل کو حصہ لینے کی اجازت دینے کے فیصلےنے پہلے ہی اسپین، نیدرلینڈز، آئرلینڈ اور سلووینیا کو غزہ جنگ میں اسرائیل کے رویے کا حوالہ دیتے ہوئے احتجاجا دستبردار ہونے پر مجبور کر دیا تھا۔

براڈکاسٹر کے ڈائریکٹر جنرل اسٹیفن ایرکسن نے ایک بیان میں کہا کہ اس ملک میں عوامی بحث اور EBU کے گزشتہ ہفتے کے فیصلے کے ردعمل سے واضح ہے کہ RUV کی شرکت میں نہ تو خوشی ہوگی اور نہ ہی امن۔

آئس لینڈ ان ممالک میں شامل تھا جنہوں نے گزشتہ ہفتے اسرائیل کی شرکت پر ووٹ کی درخواست کی تھی۔

لیکن یورپی براڈکاسٹنگ یونین نے اسرائیل کی شرکت پر ووٹنگ نہ کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا  کہ اس نے نئے قواعد منظور کیے ہیں جن کا مقصد حکومتوں کو مقابلے پر اثر انداز ہونے سے روکنا ہے۔

 آئس لینڈ نے کبھی گانے کا مقابلہ نہیں جیتا لیکن 1999 اور 2009 میں دوسرا مقام حاصل کیا۔

 یوروویژن مقابلہ موسیقی  1956 سے شروع ہوتا ہے اور EBU کے مطابق تقریبا 160 ملین ناظرین تک پہنچتا ہے۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ میں خواتین کے خلاف تشدد پر عدم برداشت کی پالیسی
ترک صدر کی خواتین کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف کمزور رد عمل پر کڑی تنقید
گرینڈ مصر عجائب گھر ہفتے کے روز کُھل رہا ہے
ترک بیگل(SİMİT) امریکیوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ انتقال کر گئے
سمیع یوسف استنبول میں
دنیا کے سب سے اچھے جج فرینک کیپریو انتقال کر گئے
فلسطین پہلی بار مس یونیورس میں شرکت کر رہا ہے
میڈونا: پاپ غزہ کا دورہ کر کے 'بھوکے بچوں کے لیے امید کی کرن بنیں'
2,000 سال قدیم اسمبلی ہال کی  ترکیہ میں دریافت
6 ویں صدارتی بین الاقوامی یاٹ ریس کا شمالی  قبرص  کا  مرحلہ شروع
بھارت: امرناتھ تیرتھ یاترا شروع ہو گئی
برطانیہ میں فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی کی مذمت اور اسرائیل کو ہتھیار فراہم نہ کرنے کی اپیل
آئرش بینڈ فونٹینز ڈی سی کے استنبول میں کنسرٹ میں فلسطین سے  اظہارِ یکجہتی کا مظاہرہ
روم میں ترکیہ کی ثقافتی نوادارت کی نمائش
عازمین حج منی میں،شیطان کی سنگساری
"رب کا بلاوا" ہوائیں بھی ساتھ ہو گئیں
ترکیہ 84,000 سے زائد حاجیوں کے حج آپریشن کو احسن طریقے سے انجام دے رہا ہے
استنبول: ایک باشکوہ کہانی کا تجربہ جو افسانے اور تاریخ کا امتزاج ہے
"ٹریول گرین لسٹ"کا نیا شمارہ ،ترکیہ بھی شامل