فرانس اور برطانیہ طوفان گورتی کی زد میں، لاکھوں افراد بجلی کی سہولت سے محروم

برطانیہ سے جرمنی تک موسمی پیشگوؤں نے  عوام سے اپنے اپنے گھروں میں رہنے کی  ہدایت کرتے ہوئے  موسم کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

By
موسم سرما کی شدت میں اضافے کے باعث شمالی یورپ میں سکول بند کر دیے گئے۔ / Reuters

یخ بستہ  موسم نے  جمعہ کو فرانس اور برطانیہ کو بری طرح جھنجھوڑ  کر رکھ دیا ۔طوفان گوریٹی شمالی یورپ سے تیزی سے گزرا، جس سے ہزاروں   گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی۔

برطانیہ سے جرمنی تک موسمی پیشگوؤں نے  عوام سے اپنے اپنے گھروں میں رہنے کی  ہدایت کرتے ہوئے  موسم کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔   اس میں جنوب مغربی برطانیہ  کے سِکیلی اور کارن وال میں سرخ  رنگ کی آندھی  کا انتباہ بھی شامل تھا۔

فرانس میں شمالی نارمنڈی خطے میں تقریباً 380,000 گھروں کی بجلی منقطع ہوئی، جبکہ بی بی سی  کا کہنا ہے  کہا کہ برطانیہ میں تقریباً 65,000 گھروں کو بجلی مہیا نہیں کی جا سکی۔

حکام نے  بتایا کہ رات کے وقت فرانس کے شمال مغربی Manche علاقے  213 تا 216  کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکڑ ریکارڈ کیے گئے۔

آندھی  سے کئی علاقوں میں درخت  جڑوں سے اکھڑ گئے۔

اطلاع کے مطابق برطانیہ کے بعض حصوں میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک  آندھی آنے  کی توقع ہے اور " بڑی لہریں ساحلی علاقوں میں خطرناک حالات پیدا کرسکتی ہیں۔"

ویلز، وسطی اور شمالی  برطانیہ کے بعض حصوں میں برفباری کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے تو بعض علاقوں میں 30 سینٹی میٹر تک برفباری کی پیشگوئی ہوئی ہے۔

برطانوی نیشنل  ریلوے نے کہا ہے کہ آئندہ دو روز میں ٹرین سروسز متاثر ہوں گی، اور  جب تک ضروری نہ ہو سفر سے گریز کریں۔

اسکول بند، سفر میں خلل

شمالی فرانس میں اسکول بند رہے، جہاں 30 دیگر صوبوں میں موسمی وارننگ جاری کی گئی ہیں۔

یورپ میں  ابتک نا مساعد موسمی حالات سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اور جمعرات کو البانیائی شہر ڈورس (Durres) میں پولیس نے بالکان میں شدید برفباری اور موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی پانی سے ایک مرد کا جسد برآمد کیا۔

جرمنی میں شمال میں شدید برفباری اور ہوائیں اسکولوں، ہسپتالوں اور نقل و حمل کے روابط کو متاثر کریں گی۔

جرمن موسمیاتی سروس (DWD) نے کہا ہے کہ شمالی علاقہ جات  میں 15 سینٹی میٹر تک برف پڑ سکتی ہے، اور جنوب میں برف جم جانے کے باعث پھسلن کا خدشہ ہے ۔

اس ہفتے کے آخر میں درجہ حرارت بعض علاقوں میں -20 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

کئی علاقوں نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کو اسکول بند رہیں گے، جن میں شمالی شہر ہیمبرگ اور بریمن شامل ہیں۔

ہیمبرگ میں جمعرات کو موسم کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک میں پہلے ہی تاخیر اور منسوخیاں ہو چکی تھیں۔

قومی ریلوے کمپنی Deutsche Bahn نے آنے والے دنوں میں بڑی تاخیریوں کی وارننگ دی ہے اور پٹریوں اور پلیٹ فارمز سے برف صاف کرنے کے لیے 14,000 سے زائد ملازمین کو متحرک کیا ہے۔

ماحولیاتی بحران کا نتیجہ

DWD نے کہا کہ طوفان ہفتے کے روز تک  جب کہ برفباری پیر تک رک جائیگی۔

والٹر نے کہا کہ یہ طوفان گزشتہ چند سالوں کے ہلکے موسمِ سرما کے مقابلے میں ایک استثنائی واقعہ تھا؛ پچھلے چند  معتدل سال "ماحولیاتی تبدیلی" کا نتیجہ تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ماحولیاتی تبدیلی کے باعث درجہ حرارت بڑھنے کے باوجود یخ بستہ اور برفباری کا مہینہ ممکن ہے، لیکن مستقبل میں ایسے واقعات کم عام ہوں گے۔"