ایران نے 47 سال ظلم کیا اُس پر حملے کرنا اعزاز کی بات ہے:ٹرمپ
ٹرمپ نے ایک سماجی رابطے کی پوسٹ میں لکھا کہ ایران کی بحریہ ختم ہو گئی ہے، ان کی فضائیہ مزید موجود نہیں، میزائل، ڈرون اور باقی سب کچھ تباہ ہو رہا ہے، اور ان کے رہنما صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں
ایران کے خلیجی عرب ریاستوں پر متعدد حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے ۔
ٹرمپ نے ایک سماجی رابطے کی پوسٹ میں لکھا کہ ایران کی بحریہ ختم ہو گئی ہے، ان کی فضائیہ مزید موجود نہیں، میزائل، ڈرون اور باقی سب کچھ تباہ ہو رہا ہے، اور ان کے رہنما صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں۔
یہ تبصرے اس کے ایک دن بعد آئے جب ایران کے رہبر اعلی مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا تھا کہ وہ خون کا بدلہ لینے سے دریغ نہیں کریں گے ۔
انہو ں نے خلیجی عرب ممالک کو امریکی اڈے بند کرنے کی وارننگ دی اور امریکی تحفظ کے تصور کو محض ایک جھوٹ قرار دیا۔
آج صبح تہران اور اس کے مضافات کے اردگرد شدید فضائی حملے ہوئے۔
آج صبح اپنی پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران کے فوجی طور پر اور اقتصادی طور پر دہشت گرد نظام کو مکمل طور پر تباہ کر رہے ہیں۔"
ٹرمپ نے کہا کہ وہ 47 سالوں سے دنیا بھر میں معصوم لوگوں کو مار رہے ہیں اور اب میں بطور امریکی صدر انہیں مار رہا ہوں۔ یہ کتنا بڑا اعزاز ہے!”
امریکی فوج نے کہا کہ ایران کے خلاف آپریشن کے آغاز سے اب تک امریکی قوتوں نے 6,000 سے زائد اہداف پر حملے کیے ہیں، جن میں 30 سے زائد بارودی سرنگیں بچھانے والے بحری جہاز بھی شامل ہیں۔