پاکستان
2 منٹ پڑھنے
روس اور پاکستان توانائی کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے کے لیے تیل معاہدے کی تلاش میں
روسی خبر رساں ایجنسی RIA کی خبر کے مطابق پاکستان کے وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا کہ دونوں فریقوں کے توانائی محکموں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
روس اور پاکستان توانائی کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے کے لیے تیل معاہدے کی تلاش میں
فائل فوٹو: یوکرین میں اپنی جنگ پر عائد کی گئی وسیع پابندیوں کے بعد روس نے غیر مغربی منڈیوں سے اپنے روابط بڑھا دیے ہیں۔ / AP
16 دسمبر 2025

روس اور پاکستان تیل کے شعبے میں ممکنہ معاہدے پر مذاکرات کر رہے ہیں،  یہ چیز  توانائی کے تعاون کی گہرائی کی نشاندہی کرتا ہے کیونکہ دونوں ممالک اسٹریٹجک اور اقتصادی مفادات کو آگے بڑھانے کی کوشش  میں ہیں۔

روسی خبر رساں ایجنسی RIA کی خبر کے مطابق پاکستان کے وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا کہ دونوں فریقوں کے توانائی محکموں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ان شعبوں میں روس کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے جہاں ماسکو کی مضبوط مہارت موجود ہے، جن میں تیل کی تلاش، پیداوار اور ریفائننگ شامل ہیں۔

اورنگ زیب نے کہا"یہ تمام شعبے روس کی  اعلی صلاحیت کے حامل ہیں"، اگر روس اس شعبے میں پاکستان کے ساتھ معاہدے پر رضامند ہو تو ہمیں دلی مسرت  ہو گی۔

روس کی متنوع توانائی رسد کی تلاش

یہ مذاکرات اس وقت ہو رہے ہیں جب روس نے یوکرین پر جنگ کے باعث عائد وسیع پابندیوں کے بعد غیر مغربی منڈیوں تک رسائی تیز کر دی ہے، جبکہ پاکستان متبادل توانائی کی فراہمی تلاش کر رہا ہے اور دائمی توازنِ ادائیگی کے دباؤ کے درمیان درآمدی اخراجات کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

پاکستان نے 2023 میں روسی خام تیل کی درآمد شروع کی، جو اس کی توانائی حصول کی حکمتِ عملی میں ایک اہم تبدیلی اور ماسکو کے ساتھ معاشی روابط کے قریب آنے کی طرف ایک قدم تھا۔

تیل کی تجارت سے  بڑھ کر  یہ  تعاون بنیادی ڈھانچے اور ڈاؤن اسٹریم منصوبوں تک بھی پھیل سکتا ہے۔ روسی وزیرِ توانائی سرگئی تسویلیف نے نومبر میں کہا تھا کہ روس نے پاکستان میں ایک ریفائنری کی اپ گریڈیشن پر بات کی ہے، اور متوقع ہے کہ روسی کمپنیاں اس منصوبے میں حصہ لیں گی۔

اورنگ زیب نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک پاکستان میں ایک اور اسٹیل پلانٹ بنانے کے امکان کا جائزہ لے رہے ہیں، جو توانائی کے شعبے کے علاوہ وسیع صنعتی تعاون کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

روایتی طور پر روس اور پاکستان کا رابطہ محدود رہا ہے، مگر حالیہ برسوں میں توانائی، تجارت اور علاقائی رابطوں کے شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔

 

دریافت کیجیے
نائجیریا میں ٹریفک حادثے میں کم از کم 30 افراد ہلاک
امریکہ خطے میں جو چاہے تعینات کر لے ہم خوفزدہ نہیں ہونگے:ایران
مودی کا دورہ ملائیشیا،دو طرفہ معاہدوں پر دستخط
شام: سویدا میں فائرنگ کا واقعہ،چار افراد ہلاک، ملزم گرفتار
سام سنگ نےچھٹی نسل کی ہائی بینڈ ودتھ میموری کی تیاری شروع کر دی
سوڈان میں آر ایس ایف کے اسپتال پر حملے،سعودی عرب کی مذمت
بھارت میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی
ہونڈوراس کے صدر میرے دوست اور قابل تعریف شخصیت ہیں:ٹرمپ
اسرائیل کا 'توسیعی منصوبہ' مشرق وسطی اور ایران کو کمزور کرنے کا ہدف ہے، عراقچی
روسی حملوں نے یوکرین کے گرڈ اسٹیشنوں کو وسیع پیمانے کا نقصان پہنچایا
نتن یاہو: 'ایپسٹین اسرائیل کے لیے کام نہیں کرتا تھا'
میلان گیمز کے افتتاحی تقریب میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر غزہ میں کی گئی نسل کشی پر ہجوم کی ہوٹنگ
وزیر خارجہ فیدان کی یورپی یونین کے توسیع کمشنر سے باہمی تعاون کو بڑھانے کی اپیل
پاکستان: مسجد میں بم دھماکہ، 30 افراد ہلاک، 130 سے زیادہ زخمی
ترکیہ: موساد کے 2 جاسوسوں کو گرفتار کر لیا گیا