پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاکستان کے کابل اور افغان سرحدی صوبوں پر تازہ فضائی حملے
اسلام آباد کا کہنا ہے کہ حملے ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں پر کیے گئے، جبکہ افغان طالبان کا کہنا ہے کہ پاکستانی حملے کابل اور سرحدی صوبوں میں گھروں پر کیے گئے ہیں۔
پاکستان کے کابل اور افغان سرحدی صوبوں پر تازہ فضائی حملے
پاکستانی فوج نے کابل اور سرحدی صوبوں پر حملے کیے، افغان حکام کا کہنا ہے۔ (فائل) / Reuters
13 مارچ 2026

افغان حکام نے کہا ہے کہ پاکستان نے کابل اور متعدد سرحدی صوبوں میں نئے حملے کیے، جن کے نتیجے میں دارالحکومت میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

کابل پولیس کے ترجمان خلیل زدران نے کہا کہ بمباری میں مکانات  کو نشانہ بنائے جانے سےچار افراد ہلاک اور 15 افراد زخمی ہوئے۔

ایک پاکستانی سیکیورٹی اہلکار نے، نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر، تصدیق کی کہ پاکستان نے رات بھر حملے کیے اور ان کا کہنا تھا کہ ہدف کالعدم  تحریکِ طالبان پاکستان کے عسکریت پسند تھے۔

اسلام آباد نے پچھلے ماہ اپنے پڑوسی کے خلاف ہوائی حملوں کی لہر شروع کی تھی اور کہا تھا کہ یہ کارروائی اندرونِ پاکستان میں حملوں میں اضافے کے بعد شدت پسندوں کو نشانہ بنانے کے لیے ہے۔

کابل میں طالبان حکومت نے ان حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایکس پر کہا کہ پاکستانی حملوں نے جنوبی صوبہ قندھار کو بھی نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ حملوں کا ہدف مشرقی صوبہ پکتیا بھی رہا، جو پاکستان کی سرحد سے  متصل  ہے۔

پاکستان کا موقف ہے کہ اس کے آپریشن دہشت گرد گروپوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اس نے کہا ہے کہ عام شہری نہیں مارے گئے۔

حالیہ ہفتوں میں افغان اور پاکستانی فورسز سرحدی علاقوں میں بھی جھڑپوں میں ملوث رہی ہیں، جس سے تجارت متاثر ہوئی اور سرحد کے قریب رہنے والے لوگ اپنا گھر بارچھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

اقوامِ متحدہ کے افغانستان مشن نے کہا ہے کہ 26 فروری  تا 5 مارچ پاکستانی فوجی کارروائیوں میں 56 عام شہری ہلاک ہوئے، جن میں 24 بچے شامل ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے پناہ گزین ادارے نے کہا  ہے کہ تصادم کے باعث تقریباً 115,000 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی، عالمی اسٹاک میں زبردست اضافہ
ایران: امریکہ نے 10 نکاتی امن تجویز کو 'اصولی طور پر' قبول کر لیا ہے
پاکستان: امریکہ اور ایران فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں
امریکہ آبنائے ہرمز میں ٹریفک کی بھیڑ کو سنبھالنے میں مدد کرے گا: ٹرمپ
سعودی پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر رات کو حملہ، ایران پر جوابی کاروائی
امریکی-اسرائیلی حملوں میں ایران کے ہوائی اڈوں اور سول مقامات کو نشانہ بنایا گیا
ترکیہ: مسلح جھڑپ کے بعد تین مشتبہ افراد غیر فعال کر دیئے گئے
اسرائیل: ہم نے شیراز میں ایران کی پیٹروکیمیکل فیکڑی کو نشانہ بنایا ہے
مشرق وسطی امن مذاکرات میں پاکستان کا کردار " کلیدی سطح" تک پہنچ گیا ہے
اسرائیل کا پیٹرو کیمیکل کمپلیکس نشانہ بن گیا
عالمی ادارۂ صحت: غزہ سے طبی انخلاء عارضی طور پر روک دیا گیا ہے
عرب ممالک کی انتہائی مذہب پرست اسرائیلی وزیر کی مسجدِ الاقصیٰ کا معائنہ کرنے پر شدید مذمت
ترکیہ-سعودی عرب معاہدہ۔ٹرانزٹ تجارت کا آغاز
لوہانسک میں یوکریینی حملے سے درجنوں کان کن زیر زمین محصور ہو گئے
غزّہ میں ایسٹر: تصاویر کے آئینے میں