لاریجانی کے خون کا بدلہ لیا جائے گا: ایران
ایرانی فوج کے سربراہ امیر ہاتمی نے خبردار کیا ہے کہ سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کے اسرائیلی فضائی حملے میں قتل کا انتقام لیا جائے گا
ایرانی فوج کے سربراہ امیر ہاتمی نے خبردار کیا ہے کہ سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کے اسرائیلی فضائی حملے میں قتل کا انتقام لیا جائے گا۔
ہاتمی نے ایک بیان میں کہا کہ شورائے عالیٰ امنیت ملی کے مشیر کے قتل کے ردِ عمل میں ایران کا جواب فیصلہ کن ہوگا۔
پاسداران انقلاب اسلامی، ایران کی طاقتور فوجی قوت جو فوج سے علیحدہ ہے، ایک بیان میں کہا کہ اس نے'شہید ڈاکٹر علی لاریجانی اور ان کے ساتھیوں کے خون کے بدلےکے طور پر مرکزی اسرائیل پر میزائل داغے۔
ایران کے شورائے عالیٰ امنیت ملی نے پہلے لاریجانی کے قتل کی تصدیق کی، جب کہ اسرائیل نے کہا تھا کہ اس نے انہیں ایک فضائی حملے میں ہلاک کر دیا تھا، جس میں ان کا بیٹا اور محافظ بھی ہلاک ہوئے۔
لاریجانی ایران کی سیاست میں ایک نمایاں شخصیت تھے اور پچھلے چار دہائیوں میں ریاستی میڈیا، سیکیورٹی اداروں اور پارلیمان میں متعدد اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔
3 جون 1957 کو نجف- عراق میں پیدا ہونے والے لاریجانی نے شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سے کمپیوٹر سائنس میں انڈرگریجویٹ کی تعلیم مکمل کی اور جامعہ تہران سے فلسفے میں ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کیں