چین: ٹرمپ، چین اور روس کو بہانہ بنا رہے ہیں
ہم امریکہ کی، چین یا روس کو بہانہ بنا کر خودغرضانہ مفادات حاصل کرنے کی کوششوں کی مخالفت کرتے ہیں: ماو
چین نے کہا ہے کہ آرکٹک خطّے کا تعلق بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفادات سے ہے۔
چین وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے آج بروز سوموار جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "آرکٹک خطے کا تعلق بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفادات سے ہے اور اس خطّے میں چین کی سرگرمیاں امن و استحکام اور پائیدار ترقی کی معاون اور بین الاقوامی قانون کے عین مطابق ہیں "۔
ماؤ نے کہا ہے کہ "ہم امریکہ کی، چین یا روس کو بہانہ بنا کر خودغرضانہ مفادات حاصل کرنے کی کوششوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ علاقے میں مصروفِ عمل تمام ممالک کے حق اور آزادی کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے"۔
بیجنگ نے یہ بیانات ٹرمپ کے بروز اتوار جاری کردہ اور ڈنمارک کو روسی یا چینی کنٹرول ست بچانے کے لئے گرین لینڈ پر امریکی قبضے کی ضرورت پر زور دینے کے الفاظ پر مبنی بیانات کے بعد جاری کئے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے فلوریڈا سے واشنگٹن جاتے ہوئے صحافیوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ "اگر ہم گرین لینڈ نہیں لیتے تو روس یا چین اسےلے لیں گے اور میں اس کی اجازت نہیں دوں گا ... ہم کسی نہ کسی شکل میں گرین لینڈ حاصل کرلیں گے"۔
اناطولیہ خبر ایجنسی کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا ٹرمپ کسی دوسرے ملک کے خودمختار علاقے پر قبضے کی کوشش کر رہے ہیں؟ ماؤ نے کہا ہے کہ "ممالک کے باہمی تعلقات کواقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کے مطابق چلایا جانا چاہیے۔"