ٹرمپ نے امریکہ کے زیرِ کنٹرول گرین لینڈ کی ایک ای اے آئی تصویر شیئر کی ہے
نیٹو کے سربراہ مارک روٹ کے ساتھ گرین لینڈ کے بارے میں ' ایک خوش آئند' ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے، صدر ٹرمپ
اامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو مصنوعی ذہانت سے تیار شدہ ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ امریکی پرچم تھامے ایک سائن کے پاس کھڑے دکھائی دے رہے تھے جس پر لکھا تھا "گرین لینڈ — امریکی علاقہ، قائم: 2026"۔ اُن کے ساتھ نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کھڑے تھے۔
ایک دوسری پوسٹ میں ٹرمپ نے لکھا ہے کہ انہوں نے عالمی اشرافیہ کے اس اجتماع میں اپنی گرین لینڈ پر قبضے کی کوشش کے بارے میں 'مختلف فریقین' کے ساتھ ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔
ٹرمپ نے اپنی ٹروتھ سوشل پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ انہوں نے نیٹو کے سربراہ مارک روٹ کے ساتھ گرین لینڈ کے بارے میں ' ایک خوش آئند' ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔
امریکی صدر نے ایک اسکرین شاٹ بھی پوسٹ کیا جس میں روٹ کا ایک پیغام دکھ رہا ہے، اس میں لکھا ہے کہ وہ 'گرین لینڈ کے معاملے میں آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔'
ٹرمپ نے کہا کہ اُن کا خیال ہے کہ یورپی رہنما اُن کی اس کوشش کے خلاف 'زیادہ مزاحمت' نہیں کریں گے، 'وہ اسے محفوظ نہیں رکھ سکتے۔'
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے مقاصد اور آرکٹک میں اپنے حریفوں کو روکنے کے لیے امریکہ کے لیے گرین لینڈ کا حصول ضروری ہے۔ انہوں نے اُن یورپی اتحادیوں کے خلاف محصول عائد کرنے کی دھمکی بھی دی ہے جو امریکہ کے گرین لینڈ کنٹرول کی مخالفت کرتے ہیں اور جنہوں نے اس علاقے میں چند فوجی بھی بھیجے ہیں۔
ڈنمارک اور گرین لینڈ دونوں نے اس علاقے کی فروخت کی کسی بھی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ اس تجویز اور محصول کی دھمکی کو یورپ بھر میں وسیع ردِ عمل کا سامنا ہے۔