سیاست
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ نے امریکہ کے زیرِ کنٹرول گرین لینڈ کی ایک ای اے آئی تصویر شیئر کی ہے
نیٹو کے سربراہ مارک روٹ کے ساتھ گرین لینڈ کے بارے میں  ' ایک خوش آئند' ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے، صدر ٹرمپ
ٹرمپ نے امریکہ کے زیرِ کنٹرول گرین لینڈ کی ایک ای اے آئی تصویر شیئر کی ہے
واشنگٹن میں 23 مئی 2025 کو وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنا موبائل فون خاموش کرتے ہوئے۔ / Reuters
21 جنوری 2026

اامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو مصنوعی ذہانت سے تیار شدہ  ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ امریکی پرچم تھامے ایک سائن کے پاس کھڑے دکھائی دے رہے تھے جس پر لکھا تھا "گرین لینڈ — امریکی علاقہ، قائم: 2026"۔  اُن کے ساتھ نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کھڑے تھے۔

ایک دوسری  پوسٹ میں ٹرمپ نے  لکھا ہے  کہ انہوں نے عالمی اشرافیہ کے اس اجتماع میں اپنی گرین لینڈ پر قبضے کی کوشش کے بارے میں 'مختلف فریقین' کے ساتھ ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنی ٹروتھ سوشل پوسٹ میں یہ بھی لکھا  ہے کہ انہوں نے نیٹو کے سربراہ مارک روٹ کے ساتھ گرین لینڈ کے بارے میں  ' ایک خوش آئند' ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔

امریکی صدر نے ایک اسکرین شاٹ بھی پوسٹ کیا جس میں روٹ کا ایک پیغام دکھ رہا  ہے، اس میں لکھا ہے کہ وہ 'گرین لینڈ کے معاملے میں  آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔'

ٹرمپ نے کہا کہ اُن کا خیال ہے کہ یورپی رہنما اُن کی اس کوشش کے خلاف 'زیادہ مزاحمت' نہیں کریں گے، 'وہ اسے محفوظ نہیں رکھ سکتے۔'

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے مقاصد اور آرکٹک میں اپنے حریفوں کو روکنے کے لیے امریکہ کے لیے گرین لینڈ کا حصول ضروری ہے۔ انہوں نے اُن یورپی اتحادیوں کے خلاف محصول عائد کرنے کی دھمکی بھی دی ہے جو امریکہ کے گرین لینڈ کنٹرول کی مخالفت کرتے ہیں اور جنہوں نے اس علاقے میں چند فوجی بھی بھیجے ہیں۔

ڈنمارک اور گرین لینڈ دونوں نے اس علاقے کی فروخت کی کسی بھی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ اس تجویز اور محصول کی دھمکی کو یورپ بھر میں وسیع ردِ عمل کا سامنا ہے۔

 

دریافت کیجیے
نائجیریا میں ٹریفک حادثے میں کم از کم 30 افراد ہلاک
امریکہ خطے میں جو چاہے تعینات کر لے ہم خوفزدہ نہیں ہونگے:ایران
مودی کا دورہ ملائیشیا،دو طرفہ معاہدوں پر دستخط
شام: سویدا میں فائرنگ کا واقعہ،چار افراد ہلاک، ملزم گرفتار
سام سنگ نےچھٹی نسل کی ہائی بینڈ ودتھ میموری کی تیاری شروع کر دی
سوڈان میں آر ایس ایف کے اسپتال پر حملے،سعودی عرب کی مذمت
بھارت میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی
ہونڈوراس کے صدر میرے دوست اور قابل تعریف شخصیت ہیں:ٹرمپ
اسرائیل کا 'توسیعی منصوبہ' مشرق وسطی اور ایران کو کمزور کرنے کا ہدف ہے، عراقچی
روسی حملوں نے یوکرین کے گرڈ اسٹیشنوں کو وسیع پیمانے کا نقصان پہنچایا
نتن یاہو: 'ایپسٹین اسرائیل کے لیے کام نہیں کرتا تھا'
میلان گیمز کے افتتاحی تقریب میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر غزہ میں کی گئی نسل کشی پر ہجوم کی ہوٹنگ
وزیر خارجہ فیدان کی یورپی یونین کے توسیع کمشنر سے باہمی تعاون کو بڑھانے کی اپیل
پاکستان: مسجد میں بم دھماکہ، 30 افراد ہلاک، 130 سے زیادہ زخمی
ترکیہ: موساد کے 2 جاسوسوں کو گرفتار کر لیا گیا