آسٹریلیا میں 'فری غزہ'، 'فری فلسطین' کی عبارت درج ہونے والا ٹرک نذرِ آتش

سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج میں ایک مشتبہ شخص کو ٹرک کے ارد گرد گھومتے ہوئے دکھایا گیا، جس کے بعد اس نے ٹرک کے نیچے ایک آتش گیر بم پھینکا۔

‘Free Palestine’ truck firebombed in Australia. / AA

7نیوز نے جمعرات کو رپورٹ کیا  ہے کہ سڈنی، آسٹریلیا کے مغربی علاقے میں ایک ٹرک، جس پر فلسطینی پرچم اور عبارت 'فلسطین کو آزاد کرو' درج تھی، کو نذرِ آتش کر دیا  گیا ۔

 ٹرک کے مالکان کا ماننا ہے کہ یہ حملہ سیاسی بنیادوں پر کیا گیا۔

سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج میں ایک مشتبہ شخص کو ٹرک کے ارد گرد گھومتے ہوئے دکھایا گیا، جس کے بعد اس نے ٹرک کے نیچے ایک آتش گیر بم پھینکا۔ حملہ آور پھر پیدل فرار ہو گیا  اور ٹرک میں آگ لگ گئی۔

یہ ٹرک، جس پر پچھلے دو سالوں سے 'فری غزہ' اور 'فری فلسطین' جیسے نعرے درج تھے، آن لائن تنازعات کا باعث بنا ہوا تھا اور اسے دھمکیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

مالکان نے بتایا کہ انہیں تازہ دھمکی اتوار کے روز ملی تھی، لیکن یہ پہلا موقع ہے جب ٹرک کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

ایک مالک نے کہا، 'یہ نفرت آمیز حرکت ہے ۔  اس نے  پُرامن طور پر احتجاج کر نے  اور اپنے حق ِ آزادی اظہار کا استعمال  کرنے والے کو نشانہ بنایا ہے۔'

پولیس نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ حملہ سیاسی بنیادوں پر تھا یا نہیں، اور کہا کہ تحقیقات جاری ہیں۔

ایکس کے مطابق آسٹریلیا نے 21 ستمبر کو فلسطین کو ایک 'آزاد اور خودمختار ریاست' کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

آسٹریلیا کے اسلاموفوبیا کے خلاف پہلے خصوصی نمائندے، آفتاب ملک، نے 13 ستمبر کو کہا تھاکہ ملک نے کبھی بھی اسلاموفوبیا کو مکمل طور پر حل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا، 'حقیقت یہ ہے کہ آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا مسلسل موجود رہا ہے، کبھی نظرانداز کیا گیا، کبھی انکار کیا گیا، لیکن کبھی مکمل طور پر حل نہیں کیا گیا۔'

آسٹریلیا کی یہودی کونسل نے جمعرات کو ایکس پر کہا کہ اس نے وزیر اعظم کے دفتر کو 80 صفحات اور 2,700 سے زائد دستخط پیش کیے ہیں، جن میں غزہ میں 'نسل کشی کو روکنے' کے لیے اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔