یوکرین اور برطانیہ دہشتگرد حملوں میں ملوث ہیں:روس
بریانسک کے صوبائی گورنر الیگزینڈر بوگوماز نے بدھ کو کہا کہ حملے میں ایک اور شخص ہلاک ہو گیا ہے، جس سے ہلاکتوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔
روس کی وزارتِ خارجہ نے گزشتہ روز مغربی روسی شہر بریانسک پر ہونے والے جان لیوا یوکرینی حملے کو "دہشتگردانہ حملہ" قرار دیا اور اس پر الزام لگایا کہ برطانیہ اپنے میزائلوں کااستعمال کرتے ہوئے بین الاقوامی قانونی حدود سے تجاوز کر رہا ہے۔
وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ امن عمل کی کوششوں کو متاثر کرنے اور تنازعے میں شدت پیدا کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔
بریانسک کے صوبائی گورنر الیگزینڈر بوگوماز نے بدھ کو کہا کہ حملے میں ایک اور شخص ہلاک ہو گیا ہے، جس سے ہلاکتوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔
بوگوماز نے پہلے بتایا تھا کہ منگل کے حملے میں 42 افراد زخمی ہوئے تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کسے نشانہ بنایا گیا تھا۔
یوکرین نے کہا کہ اس نے میزائل کے پرزہ جات تیار کرنے والے ایک اہم کارخانے کو نشانہ بنایا تھاجبکہ ماسکو نے الزام لگایا کہ اس نے جان بوجھ کر شہریوں کو ہدف بنایا۔