ایران جوہری مذاکرات کے لیے ہم سے رابطے کر رہا ہے:ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی حکام نے ملک کے جوہری پروگرام پر ممکنہ مذاکرات پر بات کرنے کے لیے امریکہ سے رابطہ کیا ہے جو بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایک ممکنہ سفارتی دروازہ کھلنے کا اشارہ ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی حکام نے ملک کے جوہری پروگرام پر ممکنہ مذاکرات پر بات کرنے کے لیے امریکہ سے رابطہ کیا ہے جو بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایک ممکنہ سفارتی دروازہ کھلنے کا اشارہ ہے۔
فلوریڈا سے واشنگٹن- ڈی سی جاتے ہوئے ایئر فورس ون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی اہلکاروں نے مذاکرات کی خواہش ظاہر کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں وہ امریکہ کی طرف سے بار بار پابندیاں لگائے جانے سے تنگ ہیں، ایران مذاکرات چاہتا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایک ملاقات ترتیب دی جا رہی ہے، مگر جو کچھ ہو رہا ہے اس کی وجہ سے ہمیں ملاقات سے پہلے کوئی کارروائی کرنی پڑ سکتی ہے۔
ملکی کرنسی کی قدر میں کمی اور بگڑتی اقتصادی صورتحال کے خلاف ایران میں دسمبر کے آخر سے عوام سراپا احتجاج بن رہے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ ایران میں صورت حال پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہے اور جاری مظاہروں میں اطلاع دی جانے والی اموات میں اضافے کے پیش نظر بہت سخت اقدامات” پر غور کر رہی ہے۔