ایشیا
2 منٹ پڑھنے
آئینی اصلاحات پر ریفرنڈم کروائیں گے:محمد یونس
بنگلہ دیش اگلے سال فروری میں ہونے والے قومی انتخابات کے دن آئینی اصلاحات پر ریفرنڈم کرائے گا۔ یہ اقدام دو ایوانی قانون سازی کے نظام کے قیام اور عبوری حکومتی ماڈل کے دوبارہ نفاذ کی راہ ہموار کرے گا
آئینی اصلاحات پر ریفرنڈم کروائیں گے:محمد یونس
محمد یونس / AP

عبوری رہنما محمد یونس نے جمعرات کو اعلان کیا کہ بنگلہ دیش اگلے سال فروری میں ہونے والے قومی انتخابات کے دن آئینی اصلاحات پر ریفرنڈم کرائے گا۔ یہ اقدام دو ایوانی قانون سازی کے نظام کے قیام اور عبوری حکومتی ماڈل کے دوبارہ نفاذ کی راہ ہموار کرے گا۔

یونس نے اس فیصلے کا اعلان سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی قومی تقریر میں کیا کیونکہ سیاسی جماعتیں ریفرنڈم کے وقت پر منقسم تھیں اور مظاہرے کیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ہماری حکومت کی تین اہم ذمہ داریاں ہیں: ہلاکتوں کے خلاف مقدمہ چلانا، جوابدہ اور موثر جمہوری نظام کی طرف منتقلی کے لیے ضروری اصلاحات کا اہتمام کرنا، اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے منتخب حکومت کو اقتدار منتقل کرنا۔'

یونس نے کہا کہ توقع ہے کہ یہ اصلاحات گورننس کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

بنگلہ دیش کا اگلا پارلیمانی انتخابات فروری 2026 کے پہلے نصف حصے میں کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ریفرنڈم میں ووٹروں کو چار سوالات پیش کیے جائیں گے کہ کیا وہ آئینی ترامیم کی حمایت کرتے ہیں ، جس میں دو ایوانی پارلیمنٹ کا قیام اور غیر جانبدار انتظامیہ کے تحت اقتدار کی منتقلی کی نگرانی کے لئے عبوری نظام حکومت کو دوبارہ متعارف کرانا شامل ہے۔

سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے اس سے قبل عبوری نظام حکمرانی کو ختم کر دیا تھا۔ اس فیصلے نے ایک طویل سیاسی بحث کو جنم دیا۔

حسینہ واجد کو ٥ اگست کو بغاوت کے دوران معزول کیا گیا تھا اور وہ ہندوستان فرار ہوگئ تھیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ان واقعات کے دوران تقریبا 1400 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

صدر محمد شہاب الدین نے جولائی چارٹر کے نفاذ کی منظوری دی جس میں سیاسی جماعتوں نے آئینی اصلاحات پر اتفاق کیا جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس سے آمرانہ حکمرانی کو روکنے میں مدد ملے گی۔

یونس اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی اور بنگلہ دیش جماعت اسلامی سمیت بڑے سیاسی گروہوں نے گزشتہ ماہ قومی چارٹر پر دستخط کیے تھے۔

دریافت کیجیے
امریکہ: وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے عائد کردہ جرمانوں کا نفاذ روک دیا
اسرائیل خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے: امریکی خفیہ رپورٹ
ایران: "امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں"
غزہ میں جنگ بندی مستقل طور سے بحال کروائی جائے: گوتیرس
اتحادی افواج کا یمن میں  آپریشن، حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے
"مکہ معاہدہ" سیکریٹری جنرل نعمان محمود ہونگے
ماسکو پر 650 ڈرونز سے حملہ،  روس کے خلاف گزشتہ دو برسوں میں بڑا ترین دوسرا حملہ تھا
ترکیہ کا ردعمل: اسرائیل، شام میں کاروائیاں کرنا بند کرے
فرانس:طلباء کی احتجاجی تحریک جاری، 500 ہائی اسکول بند ہو گئے
رونالڈو اگر چاہیں تو پرتگال ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں:ہیڈ کوچ
روس میں لیبارٹری ملازمہ کی مشکوک موت سے وبا کا خدشہ پیدا
دہشتگردی کا خطرہ،امریکہ نے B-1 طیارے برطانیہ سے ہٹا دیئے
قاتل اسرائیل، 2023 سے اب تک، مقبوضہ مغربی کنارے پر تقریباً 63 ہزار حملے کر چکا ہے
ترکیہ: 21 ممالک نے انطالیہ اعلامیہ منظور کر دیا
حماس کے رہنما کے قتل کی ناکام کوشش  عیسائی ماں اور بیٹی ہلاک