ہرنینڈیز، بائیڈن انتظامیہ کی، سازش کا شکار ہوئے ہیں: ٹرمپ
ہونڈورس کے سابق صدر 'ہوآن اورلینڈو ہرنینڈیز' بائیڈن انتظامیہ کی سازش کا شکار ہوئے ہیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہونڈورس کے سابق صدر 'ہوآن اورلینڈو ہرنینڈیز' بائیڈن انتظامیہ کی سازش کا شکار ہوئے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے بروز اتوار ایئر فورس ون میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ"ہونڈرس کے متعدد لوگوں کا کہنا ہے کہ ملک کے سابق صدر 'ہوآن اورلینڈو ہرنینڈیز' بائیڈن انتظامیہ کے بُنے ہوئے جال میں پھنسے ہیں۔ میں بائڈن کی بات نہیں کر رہا ہے انہیں تو یہ بھی علم نہیں تھا کہ کیا کچھ ہو رہا ہے۔ یہ سازش اوول آفس میں بائیڈن کے اطراف کے لوگوں نے تیار کی ہے"۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ " ہرنینڈیز اپنے ملک کے صدر تھے اورحکومتی حلقے نے صرف اسی وجہ سے انہیں منشیات فروش قرار دے دیا۔ ہونڈرس کے عوام اسے بائیڈن انتظامیہ کا کھیل کہتے ہیں۔ حقائق کا جائزہ لینے کے بعد میں بھی ان سے متفق ہو گیا ہوں"۔
ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ جمعہ کے روز ' ہرنینڈیز ' کی معافی کا اعلان کر یں گے۔اس معافی کا اعلان ملک میں اتوار کے روز منعقدہ انتخابات سے ایک مختصر مدّت قبل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 'ہرنینڈیز ' 2014 سے 2022 تک ہونڈورس کے صدر رہے۔ جون 2024 میں نیو یارک کی ایک عدالت نے انہیں،منشیات کی اسمگلنگ اور ہتھیاروں کے الزامات میں، مجرم قرار دے کر امریکہ میں 45 سال سزائے قید سنا دی تھی۔
استغاثہ کا دعوی تھا کہ ہونڈرس نے امریکہ میں 400 ٹن سے زائد کوکین کی سمگلنگ میں معاونت کی ہے۔ منشیات کی یہ مقدار اربوں انفرادی خوراکوں کے مساوی ہے۔
حالیہ بیان میں ٹرمپ نے ہرنینڈیز کے خلاف مقدمے پر سیاسی اثرات کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا لیکن معافی کے اعلان کے ساتھ ہی انہوں نے ہونڈورس کے دائیں بازو کے صدارتی امیدوار ناسری اسفورا کی حمایت کا بھی اعلان کیا ہے۔ اسفورا اور ہرنینڈیز دونوں قدامت پسند نیشنل پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔