دنیا
2 منٹ پڑھنے
تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
توانائی کی عالمی ترسیل پر منفی اثرات کے خدشات میں اضافے کے باعث  گزشتہ ہفتے کے دوران تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا
تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
[FILE]: گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے کیونکہ امریکہ اور ایران کے درمیان حملوں نے رسد میں خلل کے خدشات کو ہوا دی ہے۔ / Reuters

آبنائے ہرمز بند ہونے کی وجہ سے گزشتہ ہفتے سے تیل کی قیمتیں مسلسل چڑھ رہی ہیں۔

واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری دو طرفہ حملوں کے باعث آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کے توانائی کی عالمی ترسیل پر منفی اثرات کے خدشات میں اضافے کے باعث  گزشتہ ہفتے کے دوران تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔

دنیا بھر میں سمندری راستے سے منتقل ہونے والے خام تیل کا تقریباً پانچواں حصہ آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے۔

جمعے کے روز برینٹ خام تیل اور امریکی معیار کے خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 'WTI'دونوں کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا اور  برینٹ خام تیل کی قیمت 11 جون کے بعد پہلی مرتبہ 91 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔

تیل کی قیمتوں میں یہ تازہ اضافہ امریکہ کے ایرانی اہداف پر تازہ حملوں کے بعد ہوا ہے۔جوابی کاروائی میں  تہران نے بھی خلیج میں موجود امریکی فوجی تنصیبات پر حملے کئے ہیں۔

خام تیل کی قیمتوں میں اضافے نے اس خدشے کو دوبارہ جنم دیا ہے کہ مہنگائی بلند سطح پر برقرار رہ سکتی ہے اور شرحِ سود میں متوقع کمی مؤخر ہو سکتی ہے۔ تاہم بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ دیگر معاشی عوامل اس صورتحال کو کسی حد تک متوازن رکھے ہوئے ہیں۔

اجناس کی مشاورتی کمپنی SPI Asset Management سے اسٹیفن اِنز نے کہاہے کہ"منڈیاں ایک مرتبہ پھردو متضاد کہانیوں کے درمیان توازن قائم کرنے پر مجبور ہیں جو بظاہر ایک ہی منظرنامے کا حصہ ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ اگرچہ تیل کی بلند قیمتیں مالیاتی منڈیوں میں ایک نیا جغرافیائی سیاسی رسک پریمیم شامل کر رہی ہیں، تاہم امریکہ میں مہنگائی میں کمی اور محنت کی منڈی  میں نرمی کے باعث یہ امکان کم ہے کہ تیل کی قیمتوں کا جھٹکا وسیع پیمانے پر مہنگائی کی نئی لہر کو جنم دے گا۔

اسٹیفن اِنز کے مطابق اصل خطرہ یہ ہے کہ اگر تیل کی بلند قیمتیں طویل عرصے تک برقرار رہیں تو وہ صارفین کے اخراجات کو کمزور کر سکتی ہیں اور عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار کو سست کر سکتی ہیں۔

دریافت کیجیے
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
ایران: دشمن ممالک کے جہازوں کو اجازت لینا پڑے گی
روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں میں 7 افراد ہلاک، علاقے میں حملوں میں شدت آئی ہے
روس کا کیف پر حملہ،5 افراد ہلاک،متعدد زخمی
"ڈرون میزائل دھماکہ " مولدووا نے روس سے اپنا سفیر واپس بلالیا
فلپائن میں بارشوں اور لرزشِ اراضی سے 12 افراد ہلاک، 8 لاپتہ
چین: ڈولفن طوفان کے باعث 1.5 ملین سے زائد افراد بے گھر
ہندوستان کے ریاست آسام میں سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی
امریکہ اور کینیڈا میں تیز رفتار جنگلاتی آگ، متاثرہ علاقوں کے باسی انخلاء پر مجبور
میٹا کو ایک اور مقدّمے کا سامنا
مکہ معاہدے کی عالمی میڈیا میں وسیع  پیمانے پر بازگشت
روسی حملوں میں ایک بچہ سمیت تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
سربراہ فوج کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں
تھائی لینڈ میں ایک نوجوان نے اپنے دادا دادی کو قتل کرنے کے بعد اسکول میں دھاوا بول دیا
روس کے وائلڈبیریز ہب پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
یونیسف: غزہ میں فائر بندی کے بعد سے 300 بچوں قتل کئے جا چُکے ہیں
پاکستان: وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر
جاپان: ہیروشیما پر امریکی ایٹمی بمباری کی 81 ویں سالانہ یاد