غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
اسرائیلی فوج نے گریٹا تھنبرگ پر تشدد کیا اور انہیں اسرائیلی پرچم چومنے پر مجبور کیا: ارسین چیلک
اسرائیلی فوج نے ہماری آنکھوں کے سامنے گریٹا کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اسے گھٹنوں کے بل چلنے اور اسرائیلی جھنڈے کو چومنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے بالکل وہی کیا جو کبھی نازی کرتے تھے: چیلک
اسرائیلی فوج  نے گریٹا تھنبرگ پر تشدد کیا اور انہیں اسرائیلی پرچم چومنے پر مجبور کیا: ارسین چیلک
It was not clear if Thunberg had been deported or was still in Israeli custody / Reuters

غزّہ کے لئے امدادی بیڑے "صمود فلوٹیلا" میں شامل ایک ترک کارکن 'ارسین چلیک' نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے بین الاقوامی پانیوں میں فلوٹیلا کے جہازوں کو قبضے میں لینے کے بعد  سویڈش ماحولیاتی کارکن 'گریٹا تھنبرگ'کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

ارسین چلیک حراست میں لئے جانے والے افراد میں شامل تھے ۔ہفتے کے روز استنبول پہنچنے پر سی این این ترک کے لئے انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ حراست میں لینے کے بعد  اسرائیلی فوجیوں نے 22 سالہ تھنبرگ کےساتھ ذلت آمیز سلوک کیا ۔

چلیک نے کہا ہے کہ "اسرائیلی فوج نے ہماری آنکھوں کے سامنے  گریٹا کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اس پر ظلم کیا ۔گریٹاابھی  ایک بچی ہے۔ انہوں نے اسے گھٹنوں کے بل چلنے اور اسرائیلی جھنڈے کو چومنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے بالکل وہی کیا جو کبھی نازی کرتے تھے۔"

ارسین چیلک  نے مزید کہا ہے کہ "انہوں نے تھنبرگ کے ساتھ کھلے عام بدسلوکی کی اور  ایک مشہور شخصیت ہونے کی وجہ سے  خاص طور پر اسے نشانہ بنایا۔"

واضح رہے کہ غزّہ کے لئے انسانی امدادی  مشن  میں شامل اور بین الاقوامی پانیوں میں اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والے  کارکنوں پر مشتمل  ایک طیارہ ہفتے کی دوپہر استنبول ایئرپورٹ پر اترا ہے۔

یہ طیارہ اسرائیل کے شہر  ایلات کے رامون ایئرپورٹ سے روانہ ہوا اور ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3:50 پر استنبول  ایئرپورٹ پہنچا۔

اس پرواز کے ذریعے 36 ترکوں اور 23 ملائیشین  شہریوں پر مشتمل انسانی امدادی فلوٹیلا کے کُل 137 افرادترکیہ  پہنچے ہیں۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ تھنبرگ کو ملک بدر کر دیا گیا  ہےیا وہ اب بھی اسرائیلی حراست میں ہیں۔ وہ ،مدلین نامی امدادی بحری جہاز کے کارکنوں میں  بھی شامل تھیں۔ مدلین،رواں سال ماہِ  جون میں غزہ کو انسانی امداد پہنچانے کے لئے روانہ ہوا لیکن اسرائیلی بحری افواج نے اسے روک دیا تھا۔

دریافت کیجیے
جنوبی چین میں سیلاب سے 39 افراد ہلاک، پانی کا گودام پھٹنے سے تباہی مچی
ایران امریکی حملوں میں پانچ صوبوں میں 14 افراد ہلاک،، تہران-مشہد ریل آپریشن بند
بھارت جوہری توانائی کے منصوبوں کے تحت آسٹریلیا سے یورینیم برآمد کرے گا
شام دہشتگردی کا حامی ملک نہیں رہا:امریکہ
ایران کا امریکہ کو انتباہ: صرف تہران ہی آبنائے ہرمز کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا مجاز ہے
صدر ایردوان  نے دفاعی تعلقات کے نمایاں ہونے والے انقرہ نیٹو سمٹ کو 'تاریخی کامیابی' قرار دیا
ایران: مغالطہ آمیز کوشش کا فوری جواب دیا جائیگا
جنوب مغربی پاکستان میں ہونے والی جھڑپ میں11 سیکیورٹی اہلکار شہید، 19 دہشت گرد ہلاک: ذرائع
کراچی کے قریب لاپتہ ہونے والے بوئنگ کارگو طیارے کی تلاش جاری
ایردوان نے نیٹو اتحادیوں میں دفاعی تعاون پر پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا
نیٹو رہنما سمٹ کے آخری دن آرکٹک، ایران اور یوکرین کے معاملات پر توجہ دیں گے
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام
ایران کی طرف سے اسلام آباد فائر بندی مفاہمتِ یادداشت کی خلاف ورزی پر امریکہ کی مذمت
امریکہ  نے ایران پر تازہ حملوں کی لہر شروع کر دی
ترکیہ طویل فاصلے کے کروز میزائل 'آتماجا' فراہم کرے گا: نیٹو نائب سربراہ